منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جھنگ میں ٹریفک کا المناک حادثہ‘ 15 افراد جاں بحق‘خواتین اور بچوں سمیت 30 زخمی

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھنگ(آئی این پی) جھنگ میں مسافر بس ڈرائیور کی تیز رفتاری نے 15 افراد کی جان لے لی جبکہ حادثہ میں30 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے‘بد نصیب بس مسافروں کو لے کرخوشاب سے جھنگ آ رہی تھی۔تفصیلات کے مطابق مسافر بس خوشاب سے جھنگ آرہی تھی،راستے میں ریت کے طوفان آنے کا باوجود مذکورہ بس ڈرائیور تیز رفتاری سے باز نہیں آیا،جس کے باعث سامنے سے آتے ٹرک سے ٹکراؤ ہوگیا،تصادم اتنا شدید تھا کہ بس سامنے سے مکمل تباہ ہوگئی،افسوسناک حادثہ میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ٹریفک حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں،اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کردیا گیا،جہاں ڈاکٹرز نے 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، جبکہ دیگر زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔زخمی مسافروں نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریتیلے طوفان کے باعث سامنے سے آتا ٹریفک صاف نظر نہیں آرہا تھا،اس کے باوجود بس ڈر ائیور نے بس کی رفتار کم نہیں کی،جس کی وجہ سے سامنے سے آتے ٹرک سے بس کا تصادم ہو گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوں لواحقین سے تعزیت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ اْٹھا رکھنے کی ہدایات جاری کیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…