جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے بعض کارکنوں نے لوٹا لوٹا کی آوازیں لگانا شروع

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما راجہ ریاض احمد پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ گاہ میں کارکنوں کی دھکم پیل کو عبور کرتے ہوئے سٹیج پر پہنچ گئے اس دوران پی ٹی آئی کے بعض کارکنوں نے لوٹا لوٹا کی آوازیں لگانا شروع کردیں ۔ آن لائن کے مطابق اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں پنجاب بھر کی بھاری تعداد نے شرکت کی جن میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور جلسہ کی سکیورٹی پر تعینات انتظامیہ کے افسران اور سکیورٹی عملہ کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی کئی مرتبہ پولیس کو ہلکا پھلکا لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں ملک کی نامور شخصیات جلسہ کرچکی ہیں جن میں بانی قائداعظم محمد علی جناح ، فیلڈ مارشل ایوب خان ، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ، سابق صدر آ صف علی زرداری ، محترمہ فاطمہ جناح تحریک پاکستان کے بانی کارکنوں میں شمار ہونے والے سابق نائب وزیراعظم نور الامین ، مشرقی پاکستان کے مولانا عبدالحمید باشانی ، قاضی حسین احمد ، علامہ احسان الٰہی ظہیر ،عطاء اللہ شاہ بخاری ،مولانا مفتی محمود ، مولانا احتشام الحق تھانوی اور موجودہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی دھوبی گھاٹ میں نہ صرف جلسہ کرچکے ہیں بلکہ اس دھوبی گھاٹ کی اہمیت اس لئے بھی نمایاں ہے کہ اس دھوبی گھاٹ کو پھانسی گھاٹ بھی کہا جاتا ہے کہ کیونکہ جنرل ضیاء الحق نے اپنے دور اقتدار میں جرائم پیشہ افراد پر خوف ڈالنے کیلئے اسی اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں سرعام جڑانوالہ کے ایک قاتل کو دن دیہاڑے عوام کے سامنے پھانسی دی تھی جس سے لاکھوں افراد نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور اس پھانسی کی وجہ سے کئی روز تک ملک بھر میں سرعام پھانسیوں کا خوف طاری رہا



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…