فیصل آباد(آئی این پی) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنے والی خواتین کارکنوں نے چیئرمین عمران خان سے جمائما کو واپس لانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق جمہ کو تحریک انصاف کے فیصل آباد جلسے کے دوران جب خواتین کارکنوں سے عمران خان کی تیسری شادی بارے سوال کیاگیا تو ان کا کہنا تھا کہ کپتان کو شادی کی ہیٹرک کا مشورہ دیتے ہیں۔خان صاحب کوشش کریں کہ اگر ممکن ہوسکے تو جمائما کو واپس لے آئیں،اگر ایسا نہیں بھی ہوسکتا تو عمران خان تیسری شادی کرلیں اور لڑکی فیصل آباد کی پسند کریں۔