مسلم لیگ (ن)کار کر دگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں جائیگی، 2018کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے، پرویزرشید

4  اپریل‬‮  2016

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کار کر دگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں جائیگی 2018کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے ہمیں دہشتگردی کے خاتمے، معیشت کی بحالی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تمام قومی ادارے آئینی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں کسی بھی اختلافات کی اطلاعات حقائق پر مبنی نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے، معیشت کی بحالی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اس لئے حکومت کا میڈیا ٹرائل کر رہے ہیں کیونکہ 2سال بعد انتخابات ہونے ہیں اور وہ لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کامیابیوں کی لمبی فہرست ہے جس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ، علاقائی امن، معیشت کی بحالی اور توانائی بحران پر قابو پانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں جائے گی اور 2018ءکے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی اس کے برعکس عمران خان کے پاس سوائے دھرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں ایک سال کی تاخیر اور چینی صدر کے دورے میں کئی ماہ کی تاخیر کے عوام کے سامنے لے جانے کےلئے کچھ نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کا معاملہ پرائیویٹ مقدمہ ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ¾ پاکستان مسلم لیگ (ن) منفی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی ملکی سیاست میں ایسی روایت کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قومی ادارے آئینی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور کسی بھی اختلافات کی اطلاعات حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…