بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

شوگر ملز سے بھارتی ایجنٹوں کی گرفتاری ،حکومت کھل کرسامنے آگئی

datetime 3  اپریل‬‮  2016 |

فیصل آباد(نیوزڈیسک)شوگر ملز سے بھارتی ایجنٹوں کی گرفتاری ،حکومت کھل کرسامنے آگئی،بتایا جائے کس شوگر مل سے گرفتاریاں ہوئیں،پرویزرشید کاچیلنج،، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے شوگر مل سے بھارتی ایجنٹوں کی گرفتاری کی خبروں کوسختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کس نے شوگرمل سے گرفتاریاں کیں ؟حکومت کل بھوشن کے معاملے پر تمام ضروری اقدامات اٹھارہی ہے ٗ کچھ عناصر کو حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی ٗ الزامات لگانے والے پاکستان کو کامیابیوں سے محروم کرنا چاہتے ہیں ٗ ہم مقابلہ کر نے جانتے ہیں ۔ اتوار کو یہاں تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہاکہ 2013 میں دہشت گرد دیدہ دلیری کے ساتھ دندناتے پھرتے تھے اور روزانہ کی بنیاد پر 3 سے 4 دھماکے ہوتے تھے تاہم اب پاکستان پہلے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے ٗنیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد ہورہا ہے ٗ ہمارے جوانوں نے امن کے قیام کیلئے قربانیاں دیں اور اپنا آج قوم کے کل پر قربان کردیا۔ فرقہ واریت کی بنیاد پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔پرویزرشید نے کہاکہ حکومت نے پیٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کی اورپیٹرول کی قیمت میں کمی کی وجہ سے ہی اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی ہورہی ہے ۔ پاکستانی روپے کی قیمت بھی مستحکم ہوئی اور قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستانی کرنسی کو بے وقعت ہونے سے بچایا ٗان تمام اقدامات کی نگرانی اور ہدایات خود وزیر اعظم نے کی تاہم کچھ عناصر کو حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی اوراب مخالفین شوگر مل سے غیر ملکیوں کے پکڑے جانے کی جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں بتایا جائے کس نے شوگر مل سے گرفتاریاں کی ہیں اور پکڑے گئے بھارتی ایجنٹ کہاں ہیں ؟ الزامات لگانے والے نواز شریف کی کامیابیوں پر حسد کرتے ہیں ’’را‘‘ پاکستان میں اس لیے کام کررہی ہے تاکہ پاکستان ترقی نہ کرے اور یہی کام مخالفین بھی کررہے ہیں اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والوں اور را کا سوال اٹھانے والوں میں مقابلہ ہے ٗحکومت بیک وقت سازشوں، دھرنوں ، را کے ایجنٹوں اور ان کی ہی زبان بولنے والوں کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے۔بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے پرحکومت تمام ضروری اقدامات کررہی ہے ٗ بھارتی سفارتی نمائندے کو دفترخارجہ بلاکراحتجاج کیا گیا اوربھارتی ہائی کمشنرکو شواہد سے آگاہ کردیا گیا ہے اورتمام سفارتخانوں کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اس مسئلے سے دنیا کو آگاہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…