بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

غیر قانونی اسلحہ لائسنس کروڑوں روپے لیکر جاری کیے گئے،پی اے سی

datetime 24  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پبلک اکاؤنٹس کی سب کمیٹی نے دسمبر2015ء تک جاری ہونے والے تمام اسلحہ لائسنس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں،کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ لاکھوں غیر قانونی اسلحہ لائسنس کروڑوں روپے کے عوض جاری کئے گئے ہیں،غیر قانونی اسلحہ لائسنس جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کردی ہے،پبلک اکاؤنٹ کی سب کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کنونےئر سردار عاشق گویانگ کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں ہوا ہے،جس میں ڈاکٹر عارف علوی اور شاہدہ اختر علی نے شرکت کی ہے،وفاقی سیکرٹری داخلہ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا ذمہ دار سیکشن آفیسر ڈاکٹر اختر ہکڑو ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر عدالت نے 21سال سزا سنائی تھی تاہم ہائیکورٹ اسلام آباد نے اس کی ضمانت لے لی ہے۔کمیٹی نے ہائی کورٹ اسلام آباد کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کی رشوت لینے والے آفیسران کو سزا دلوانے میں کوتاہی نہ برتی جائے۔ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ طارق محمود نے بتایا ہے کہ تمام جاری کردہ اسلحہ لائسنسوں کی جانچ پڑتال جاری ہے اور اس سلسلے میں ایف آئی اے اپنی تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے ابھی تک914لائسنسوں کو منسوخ کرچکی ہے اور مزید تحقیقات کر رہی ہے،اس موقع پر موجود ممبر کمیٹی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ لائسنس جاری کرنے والوں میں اہم نام شامل ہیں،تاہم صرف ایک سیکشن آفیسر کو ذمہ دار ٹھہرانا سمجھ سے بالاتر ہے،لہٰذا تمام ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔کنونےئر کمیٹی سردار عاشق گوپانگ نے کہا ہے کہ لائسنس صرف ضرورت مند لوگوں کو جاری کئے جائیں اور لائسنس کے حوالے سے سخت قواعد وضوابط بنائے جائیں۔کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ جن اسلحہ لائسنس کی تصدیق نہیں ہوئی ان کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جاری کردے تاکہ تمام اعلیٰ حکام کو معلوم ہوجائے کہ کونسے اسلحہ لائسنس جعلی ہیں۔اسی طرح اسلحہ لائسنس کی فیس میں 85ملین روپے کا گھپلا کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئے۔کمیٹی کنونےئر سردار عاشق گوپانگ نے کہا ہے کہ پچھلے دور حکومت میں اسلحہ لائسنس کے حوالے سے جمعہ بازار لگا ہوا تھا اس حوالے سے تمام تحقیقات مکمل کی جائیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…