لاہور (نیوز ڈیسک) قطرایئرویز کی دوحا جانے والی پرواز کے دوران باپ بیٹے نے عملے سے جھگڑنے کے بعد مشتعل ہوکر جہاز کی کھڑی کا شیشہ توڑ دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے دوحا جانے والی قطرایئرویز کی پرواز کو ہنگامی طور پر اس وقت لاہورایئرپورٹ پر اتارا گیا جب باپ اور بیٹے نے جہاز کے عملے سے جھگڑنا شروع کردیا اور جھگڑا اس وقت ہاتھا پائی تک جاپہنچا جب مشتعل مسافر نے جہاز کی کھڑکی پر مکا مار کر شیشہ توڑ دیا جس کے بعد پائلٹ نے ہنگامی طور پر مسافر طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر اتارلیا جب کہ جہاز کی لینڈنگ کے بعد اے ایس ایف نے دونوں باپ بیٹے کو حراست میں لے لیا۔خرم نامی مسافر کے بیٹے خالد نے موقف اختیار کیا کہ ان کے والد نے ایئرہوسٹس سے سافٹ ڈرنگ کا مطالبہ کیا لیکن عملے کی جانب سے ان کے والد کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جس پر وہ مشتعل ہوگئے جب کہ پائلٹ نے طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کراتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ دونوں باپ بیٹے کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
قطرایئرویز پر دوران پرواز باپ اوربیٹے نے عملے سے جھگڑے کے بعد جہاز کا شیشہ توڑدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری
-
کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی عائد، نیا نوٹیفیکیشن جاری



















































