لاہور(نیوز ڈیسک) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی بارے حکومت کو بتانا چاہیے ،اسے قوم کا معاملہ سمجھا ہی نہیں گیا ، متروکہ وقف املاک بورڈ کے سربراہ نے ہسپتال کےلئے اراضی کا معاملہ اپریل کے پہلے ہفتے تک حل ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ گزشتہ روزٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس بارے تو حکومت کو بتانا چاہیے اور شاہد چوہدری نثار کچھ بتابھی چکے ہیں۔ یہ حکومت اور عدلیہ کے درمیان معاملہ تھا ، اسے قوم کا معاملہ تو سمجھا ہی نہیں گیا ۔ انہوں نے اپنے ہسپتال کےلئے اراضی کی دستیابی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سربراہ صدیق الفاروق نے بتایا ہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں میٹنگ ہو گی جس میں یہ معاملہ حل ہونے کی امید ہے۔
مشرف کی بیرون ملک روانگی بارے حکومت کو بتانا چاہیے ،اسے قوم کا معاملہ سمجھا ہی نہیں گیا‘ڈاکٹر عبد القدیر خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری
-
کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی عائد، نیا نوٹیفیکیشن جاری



















































