بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

مصطفی کمال کی پارٹی کو جھٹکا،انیس قائم خانی کیخلاف وہ ہوگیا جس کی امید ہی نہ تھی

datetime 22  مارچ‬‮  2016 |

کراچی (نیوزڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس میں مفرور ملزمان انیس قائمخانی ، قادر پٹیل ، سلیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین ، سمیت ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر ، رو¿ف صدیقی ، پاسبان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم عداالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ طلب کی جس پر تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کے انیس قائمخانی ڈیفنس میں واقع میں بنگلے میں رہائش پذیر ہے، وہاں افتخار عالم سے ملاقات ہوئی ، انکا کہنا تھا انیس قائمخانی حیدر آباد میں ہیں ، اسلئے گرفتار عمل میں نہیں لائی جاسکی جبکہ سلیم شہزاد کی گرفتاری کیلئے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے، اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔عدالت نے قادر پٹیل کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا، دوسری جانب وکیل انور منصور خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی عدالت میں حاضری کی خبر نہیں تھی ، ڈاکٹر عاصم خود اپنی مرضی سے عدالت میں پیش ہوئے۔ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے مفرور ملزمان انیس قائمخانی ، قادر پٹیل ، سلیم شہزاد کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…