جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف ایک ہی لائن پر،ن لیگ پر برس پڑے

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن نے کہا ہے کہ قانون سازی اس وقت ہورہی ہے جب آئین شکن کو باعزت بری کر کے ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے ۔ پیر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا توایم کیو ایم نے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کی گرفتاری کے خلاف علامتی واک آﺅٹ کیا اجلاس کے دور ان فاروق ستار شاہد پاشا کی گرفتاری پر بولنا چاہتے تھے تاہم اسپیکر نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ آ ج وہ وزیر اعظم کو 24 جون 2013کاوہ دن یاد دلانا چاہتے ہیں جب وزیر اعظم نے آرٹیکل 6 کی کارروائی پرپارلیمنٹ کواعتماد میں لیا تھا۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اچھی بات ہے کہ آپ بیٹھ کے بات کرنا چاہتے ہیںتاہم قانون سازی اسوقت ہو رہی ہے جب آئین شکن کوبا عزت بری کرکے باہربھیج دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم پوچھ رہی ہے پرویز مشرف جہاز میں بیٹھ کر باہر چلے گئے ¾ آرٹیکل 6 کہاں گیا؟۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شاہد پاشا کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے، گرفتاری کے بعداب تک انھیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،مارچ کے مہینے میں ایم کیوایم کے 40 افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ایم کیوایم کے اتحاد اور ووٹ بینک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے جب کہ ہمارے کئی اہم رہنماو ¿ں کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے اور مارچ کے مہینے میں ایم کیوایم کے 40 افراد کو گرفتار کیا گیا، لیکن کسی اورجماعت کے مرکزی رہنماو ¿ں کواس طرح گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو کراچی میں کام کرنے سے روکا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ آپ اس طرف جاکے پاکیزہ ہوجاو ¿ ¾ آج حکومت کے جمہوریت کے دعوے داو ¿ پر لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہد پاشا کو اب تک عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ اس گرفتاری کا جواب دیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ وہ چیرمین سینیٹ اور ممبرز کا احترام کرتے ہیں،وہ ایسی کوئی رولنگ نہیں دینگے جس سے محاذ آرائی جنم لے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ اجلاس آئین کے تحت بلایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…