جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال ،عمران خان کی دعوت پر پاکستان آئیں گے

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سابق کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دعوت پر نئی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوا ل پاکستان کے دورہ پر جائیں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دورہ بھارت کے دوران متعدد رہنماو ¿ں اور سول سوسائٹی کے افراد سے ملاقاتیں کیں۔ دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران عمران خان نے انہیں پاکستان اور بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کی دعوت دی، جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ کیجریوال نے ان کی دعوت قبول کرلی ہے۔عمران خان اور کیجریوال نے بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ تعلقات کی صورت حال پر بات چیت کی اور اپنے اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان نے اروند کیجریوال سے بدعنوانی پر قابو پانے کے حوالے سے عام آدمی پارٹی حکومت کے طریقہ کار کے بارے میں بھی کئی باتیں معلوم کیں اور کیجریوال نے انہیں بتایا کہ وہ بدعنوانی کے معاملے میں کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرتے مثلاً جب ان کے ایک وزیر پر الزام لگاتو نہ صرف اس وزیر کو برطرف کردیا گیا بلکہ اس کی انکوائری بھارت کے اعلی تفتیشی ادارے سی بی آئی کو سونپ دی۔ اسی طرح ایک چیف سکریٹری کے خلاف بھی تفتیش کا کام سی بی آئی کو سونپا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…