جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

آج ـیوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں، موبائل فون سروس بند،3بجے بحال ہوگی

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے،جو کہ دوپہر 3بجےتک بند رہے گی۔ موبائل فون سروس یوم پاکستان پریڈ کی تیاریوںاور ریہرسل کے باعث بند کی گئی ہے۔جو آج پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ 23مارچ یوم پاکستان کی پریڈ کو پاکستان کی تاریخ میں ایک کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ عوام کی سہولت اور سکیورٹی کے پیش نظر آج سے 23 مارچ تک ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے جنرل پبلک ٹریفک پلان سے بار بار آگاہی کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے ٹریفک پلان کے مطابق 21 مارچ سے 23 مارچ تک فیض آباد سے راول ڈیم چوک اور زیرپوائنٹ انٹرچینج سے صبح 6 بجے سہ پہر تین بجے تمام گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔22 مارچ کی رات بارہ بجے سے 23 مارچ کی سہ پہر تین بجے تک گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا۔ جڑواں شہروں کی ضلعی انتظامیہ نے21مارچ کو فل ڈریس ریہرسل اور 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر شکر پڑیاں میں مسلح افواج کی پریڈ کے حوالے سے سکیورٹی کے پیش نظر شہریوں کی سہولت اورٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیئے جامع اورمنظم ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ اسلام آباد میں 21اور 23 مارچ کو صبح 6 سے دوپہر تین بجے تک تمام ٹریفک کا داخلہ راول ڈیم سے فیض آباد فلائی اوور زیرو پوائنٹ تک بند ہوگا‘ 20مارچ رات 12 بجے سے لے کر 21مارچ دن ایک بجے اور 22مارچ رات بارہ بجے سے لے کر 23مارچ دن تین بجے تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں تمام ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…