جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات ،انقلابی نعرے دھرے رہ گئے،بڑا مطالبہ ہوگیا

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں مالی طور پر مستحکم رہنماﺅں کی بھرپور سر گرمیوں سے پارٹی سے دیرینہ وابستگی رکھنے والے رہنما ﺅںاور کارکنوں میںشدید تشویش پائی جاتی ہے ، مرکزی اور صوبائی سطح کے عہدوں کا انتخاب لڑنے کیلئے پارٹی کےساتھ کم از کم پانچ سے سات سال وابستگی کی شرط کا مطالبہ کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے قیام سے عمران خان کے ساتھ چلنے والے دیرینہ رہنما اور کارکن پارٹی میں نئے آنے والے صاحب ثروت رہنماﺅں کی بھرپور سر گرمیوں اور میڈیا میں آنے پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں ۔ ان رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ یہ شخصیات قطعاً تحریک انصاف کاچہرہ نہیں بلکہ اپنے مال و دولت کے ذریعے میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں ۔مذکورہ رہنماپارٹی کے دیرینہ رہنماﺅں او رکارکنوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بجائے اپنے ساتھ آنے والوں کو ساتھ لے کر چلے رہے ہیں ۔ اگر انٹرا پارٹی انتخابات سے قبل یہ صورتحال ہے تو عہدے مل جانے کے بعد یہ رہنما ہمیں کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔ان رہنماﺅں اور کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی کی قیادت دیرینہ رہنماﺅں اورکارکنوں کا خیال کرے اور مرکزی عہدے اور صوبائی سطح کے عہدیداروں کے انتخاب کےلئے کم از کم پارٹی کیساتھ پانچ سے سات سال کی وابستگی کی شرط رکھی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…