اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چینی حکومت کا پاکستان کو جدید 80ایمبولینس کا عطیہ ، صوبہ سندھ 20، صوبہ پنجاب 20، صوبہ خیبر پختونخوا 10، صوبہ بلوچستان 10، وفاقی حکومت 10، آزاد جموں وکشمیر 5اور فاٹا و گلگت بلتستان کیلئے 5 ایمبولینس مہیا کی گئی ہیں ۔ وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ایمبولینس کا عطیہ پر چین کے شکر گزار ہیں اور اس سے ہزاروں جانیں بچائی جاسکیں گی میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے حوالے سے اشارے تسلی بخش نہیں ہیں اور اس کیلئے حکومت اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ چین حکومت نے پاکستان کو 80ایمبولینس عطیہ دے کر پاکستان سے محبت کا ثبوت دیا ہے انہوں نے بتایا کہ ایک ایمبولینس کی قیمت 60لاکھ روپے سے زیادہ ہے اور اس ایمبولینس کے ذریعے ہزاروں جانیں بچائی جاسکتیں گی ان 80 ایمبولینس کو پورے پاکستان میں تقسیم کردیا جائے گا سندھ اور پنجاب کو بیس ، خیبر پختونخوا بلوچستان اور وفاقی حکومت کو دس دس ایمبولینس اور فاٹا و آزاد جموں کشمیر کو پانچ پانچ ایمبولینس دی جائینگی۔
چینی حکومت کا پاکستان کو جدید 80ایمبولینس کا عطیہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































