جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

بلاول نے جن کے خلاف بیان دیا ان کے والد نے انھیں گارڈ آف آنر دیا تھا،شیخ رشید

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے بھارت جا رہا ہوں،خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو انکی ہی سرزمین پر ہرائے،عمران خان اور طاہرالقادری سمیت تمام اپوزیشن سے رابطے میں رہتا ہوں،وفاقی حکومت نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر عقلمندی کا ثبوت دیا ہے، کسی میں ہمت تھی توپرویز مشرف کو روک کر دکھاتے،نیب پنجاب میں28افراد کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے،جن میں شا ہد خاقان عباسی اورمیاں منشا کے نام شامل ہیں،ملک میں 5خاندانوں کے 30 بچوں کا قبضہ ہے،ہر پارٹی میں مصطفیٰ کمال پیدا ہوسکتے ہیں،بلاول نے جن کے خلاف بیان دیا ہے،بلاول کے والد نے انھیں گارڈ آف آنر دیا تھا۔بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مارچ اوراپریل اہم مہینے ہیں،ہرکیس کے پیچھے ایک فیس ہوتاہے،وفاقی حکومت نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر عقلمندی کا ثبوت دیا ہے،اسی عقلمندی کے ساتھ نیب کو پنجاب میں کارروائی کرنے دیں کیونکہ نیب پنجاب میں28افراد کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے جن میں شاہد خاقان عباسی اور میاں منشاء بھی شامل ہیں لیکن انھیں کارراائی کرنے سے روکا جا رہا ہے،مسلم لیگ ڈیلی ویجز کی سیاست کر رہی ہے، رینجرزکو پنجاب میں داخل ہونے سے روک دیا گیاہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی والے آصف زرداری کی واپسی کی بھیک مانگ رہے ہیں،پیپلز پارٹی کے شےئرمیں بلاول بھٹو کو بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ انکے والد آصف زرداری نے مشرف کو گارڈ آف آنر دیا تھا،اور کیا ضیاء الحق نے آئین نہیں توڑا تھا،کیا ضیاء الحق نے بھٹو کو پھانسی نہیں دی تھی پیپلز پارٹی بتائے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے کار خاص رحمان ملک کے ذریعے مقتدر حلقوں سے رابطے میں ہے۔رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کامیچ بھارتی سرزمین پردیکھنے جارہا ہوں، کھلاڑی جیتیں یا ہاریں،قوم ان کے ساتھ ہیں،لیکن میری خواہش ہے پاکستانی ٹیم بھارت کو انکی ہی سرزمین پر ہرائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…