بدھ‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2025 

آج حقوق نسواں ایکٹ اور ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف خطبات جمعہ دیئے جائیں گے

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام المرکز الاسلامی لاہور میں منعقدہ اہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں 30اہلسنّت جماعتوں نے ”سیکولر ازم نا منظور تحریک “ چلانے کا اعلان کردیا ۔ اہلسنّت جماعتوں کا مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 18مارچ کو حقوق نسواں ایکٹ اور ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف خطبات جمعہ دیئے جائیں گے اور جمعہ کے اجتماعات میں حکومت کے سیکولر اور لبرل ایجنڈے کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیں گی اور نماز جمعہ کے بعد مساجد کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم کو ہزاروں علماءو مشائخ کے دستخطوں کے ساتھ خصوصی خط ارسال کیا جائے گا ۔ خط میں حکومت کو غیر اسلامی قانون سازی سے روکنے ، عدالتوں سے سزا یافتہ گستاخان رسول کو پھانسیاں دینے ، قانون ناموس رسالت میں تبدیلی نہ کرنے اور آئین کی اسلامی شقوں پر عمل در آمد کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔ 27مارچ کو ممتاز قادری شہید کے چہلم میں بھر پور شرکت کی جائے گی ۔ چہلم کے لاکھوں شرکاءقانون ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے قربانیاں دینے کا حلف اٹھائیں گے ۔ حکومت ممتاز قادری کے چہلم میں رکاوٹیں پیدا کرنے سے باز آجائے۔اہلسنّت جماعتوں کا مشترکہ اجلاس سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جے یو پی، جماعت اہلسنّت پاکستان، مرکزی جے یو پی، نظام مصطفی پارٹی، انجمن طلباءاسلام ، تحفظ ناموس رسالت محاذ ، مصطفائی تحریک ، بزم محدث اعظم ، پاکستا ن فلاح پارٹی، سنی علماءبورڈ، تحریک مشائخ پاکستان، تنظیم المساجد اہلسنّت پاکستان، مرکزی مجلس چشتیہ ، سنی یوتھ ونگ، انجمن نوجوانان اسلام ، سنی جانثار ، تحریک نفاذ اسلام ، بزم رضائے مصطفی، سنی فاﺅنڈیشن ، تحریک اہلسنّت ، جانثاران ختم نبوت اور دیگر جماعتوں کے رہنماﺅں نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا کہ حکومت قانون ناموس رسالت کو غیر مﺅثر بنانے کی کوششوں سے باز آجائے۔-295سی میں کسی بھی طرح کی تبدیلی ناقابل بر داشت ہے۔حکمران وائٹ ہاﺅس کی تابعداری چھوڑ دیں۔ حکومت کے لبرل ایجنڈے کو عوامی طاقت سے کچلیں گے۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو ہمیشہ اسلام سے دور رکھا گیا ۔ جماعت اہلسنّت پاکستان پنجاب کے صدر مفتی محمد اقبال چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ہدایات پر غیر اسلامی قانون سازی کرکے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو کمزور کیا جارہا ہے۔این جی اوز اور سیکولر عناصر کا حکومتی پالیسی سازی میں عمل دخل تشویشناک ہے۔انجمن طلباءاسلام کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر نے کہا ہے کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 31پر عمل کرتے ہوئے اسلامی معاشرہ قائم کرکے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے۔حکمران پاکستان میںمغربی کلچر قائم کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ مغرب پرست طبقہ اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔تحفظ ناموس رسالت محاذ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد علی نقشبندی نے کہا کہ حکمران اسلام دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ حکومت کے اسلام مخالف اقدامات پر عوامی تشویش خطرے کے نشان کو چھو رہی ہے۔علماءاور نظریاتی کونسل کے بجائے این جی اوز کی مشاورت سے حقوق نسواں بل تیار کیا گیا ہے۔حکمرانوں پر لبرل ازم کا بھوت سوار ہے۔آئین کی اسلامی شقیں عملی نفاذ کی منتظر ہیں۔ مفتی محمد حسیب قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل حق پاکستان کا اسلامی تشخص ختم نہیں ہونے دیں گے۔حقوق نسواں بل سے میاں بیوی کا تعلق مضبوط نہیں کمزور ہوگا۔ دین بیزار عناصر کے نا پاک عزائم ناکام بنائیں گے۔اجلاس سے پیر طارق ولی چشتی ،رائے صلاح الدین کھرل ایڈووکیٹ، مفتی محمد رمضان جامی ، مفتی مشتاق احمد نوری ،صاحبزادہ محمد حسن رضا، پیر سید محمد شاہ ہمدانی ، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ، مولانا محمد اکبر نقشبندی، صاحبزادہ مطلوب رضا، صاحبزادہ پیر عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد حسین صدیقی،ملک بخش الٰہی، حافظ زاہد رازی ، علامہ حافظ یعقوب فریدی، ارشد مصطفائی، مولانا غلام سرور حیدری، حاجی رانا شرافت علی قادری نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں منظور کی گئی قرار دادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ غیر شرعی حقوق نسواں ایکٹ کو فی الفور واپس لیا جائے۔عدالتوں سے سزا یافتہ گستاخان رسول کو پھانسیاں دی جائیں۔ حکومت آسیہ مسیح کو بیرون ملک فرار کرانے کی کوششوں سے باز رہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو پارلیمنٹ میں لاکر قانون سازی می جائے۔قرار داد مقاصد پر عمل در آمد کیا جائے۔بڑھتی ہو ئی عریانی ، فحاشی اور سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے۔اجلاس میں پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی اور اس سانحہ میں شہید ہونیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سمرقند


ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…