بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

ملک کے دیگر علاقوں میں اکثر مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ،ہفتہ تک مزید بارش کا امکان

datetime 17  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوکشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلا، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، مالاکنڈ، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ پشاور، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاو¿الدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،شیخوپورہ، حافظ آباد اور سرگودھا کے اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ جمعرات سے ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی بھی کی گئی ہے اور اس دوران بالائی خیبرپختونخواہ میں مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ،ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا، لاہور، فیصل آباد،ڈی آئی خان، بنوں اور ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ نے جمعرات اور جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلا ئیڈ نگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دورانخیبر پختونخوا، فاٹا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ، ژوب،سبی، مکران، قلات، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 61 ملی میٹر ، مظفرآباد31، کوٹلی14،گڑھی دوپٹہ10، مری 46، اسلام آباد19،راولپنڈی14، منگلا8، ڈی جی خان 7، ملتان، منڈی بہاوالدین 5، سرگودھا، جہلم4، کوٹ ادو3، خانپور، بہاولپور، گوجرانوالہ2، شورکوٹ اورلیہ میں ایک ملی میٹرجبکہ کاکول42، پارہ چنار 35، بنوں 24، پٹن17، دیر16، بالاکوٹ، مالم جبہ 14، چراٹ 13،کوہاٹ، رسالپو12،کالام 11، میرکھانی10 ، ڈی آئی خان،سیدوشریف8،پشاور 7،دروش7،چترال6، لوئیردیر4، بارکھان19، ژوب3 کوئٹہ اور سبی میں2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح کالام میںایک انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…