پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

نیب کی 3رکنی کمیٹی کا پاکستان اسٹیل کا دورہ ،پاکستان اسٹیل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان اسٹیل کی موجودہ انتظامیہ ملک کے مروّجہ قوانین اور قواعد و ضوابط پر یقین رکھتی ہے اور اپنے انتظامی اور مالی اُمور میں شفاف طریقہءکار پر عمل پیرا ہے۔پاکستان اسٹیل میں انٹر نل آڈٹ کا نظام نہ صرف بہترین انداز سے کام کررہاہے بلکہ اے اینڈ پی ڈائریکٹریٹ میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت اینٹی کرپشن اینڈ اکاﺅنٹیبلٹی سیل بھی اپنے فرائض اَحسن طریقے سے انجام دے رہا ہے۔ موجودہ انتظامیہ کے دور میں خام مال کی درآمد اور دیگر خریداری کے معاملات کو شفاف انداز سے قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جاتا ہے اور مصنوعات کی فروخت بھی شفاف پالیسی کے تحت کی جاتی ہے۔ اِن معاملات کو پاکستان اسٹیل کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کر دیا جاتا ہے۔پاکستان اسٹیل کی موجودہ انتظامیہ ملک کے مختلف اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ اس سلسلے میں نیشنل اکاﺅنٹیبلیٹی بیور(نیب) کی 3 رُکنی کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر نیب کی کمیٹی کے ارکان کو پاکستان اسٹیل کے بارے میں آپریشنز بلڈنگ کے کانفرنس روم میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل(ر)ظہیر احمد خان کے ہمراہ ادارے کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…