بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

آزادکشمیرمیں انتخابات،عمران خان نے اہم شخصیت کو تمام اختیارات سونپ دیئے

datetime 16  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پونچھ اور سدھنوتی سے ریٹائرڈ فوجی افسران کی کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت ایک نیا تجربہ ہے بالخصوص مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان سے استعفادہ حاصل کیا جائے گا۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی۔اگر کسی نے سیٹ ایڈجسمنٹ کی بات کرنی ہے تو وہ کشمیر پی ٹی آئی کے صدر و پارلیمانی بورڈ کے چئیرمین بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اس سلسلے میں بات کرےگا۔ ہم کسی صورت آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان تحریک انصاف بھرپور انداز میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں بنی گالہ میں پونچھ اور سدھنوتی سے ریٹائرڈ فوجی افسران کی کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کرنل (ر) ثاقب زریں،کرنل (ر )جمال ناصر، کرنل (ر) امجد،کرنل (ر) علی، میجر(ر) اسداللہ، میجر(ر) آفتاب خان اور دیگر شامل تھے۔جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق،کشمیر پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر چوہدری ظفر انور، کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے صدر بےرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سدھنوتی اورپونچھ کے عوام نے تحریک آزادی ءکشمیر میں اہم رول ادا کیا ہے اور یہاں کے لوگ فوج میں بھی ایک بڑی تعداد میں موجود ہیں اور انھوں نے وہاں اہم کارنامے بھی سرانجام دئیے ہیں۔اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اپنے دور حکومت میں پلندری میں کیڈٹ کالج بنوایا تھا جو آج بھی چل رہا ہے۔ اسی طرح تحریک آزادی میں بھی یہاں کے لوگوں نے زندہ کھالیں کھنچوائیں اور انکی قربانیوں کی داستان جگہ جگہ رقم ہے ۔ اسی لئے وہاں کے لوگ پی ٹی آئی میں جوق در جوق شامل ہو کر عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اسی طرح وہاں کے ریٹائرڈ فوجی افسران کی کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس موقع پر کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے ریٹائرڈ فورجی افسران نے عمران خان کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں اور پارٹی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…