جمعرات‬‮ ، 12 جون‬‮ 2025 

جمعرات سے ہفتہ تک بالائی خیبرپختونخواہ فاٹا، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد ، کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران شمال مشرقی بلو چستان(کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ جمعرات سے ہفتہ تک بالائی خیبرپختونخواہ( مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ ڈویژن)، فاٹا، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق سرگودھا، لاہور، فیصل آباد،ڈی آئی خان، بنوں اور ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جمعرات اور جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلا ئیڈ نگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔اپنے بیان میں ان کاکہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم ژوب ڈویژن،کشمیر اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دورن ر اولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویڑن، خیبرپختونخواہ،کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ پاراچنار36،چراٹ28، دیر20، بالاکوٹ19،مالم جبہ15، میرکھانی، دروش، پٹن09، کاکول 07،کالام 05،لوئر دیر04،چترال، رسالپور02،پشاور ،کوہاٹ، بنوں01، گجرات 17،سیالکوٹ 16،راولپنڈی(چکلالہ، شمس آباد14)،منڈی بہاؤالدین13،مری12، اسلام آباد(زیروپوائنٹ،بوکرہ09)،ڈی جی خان05، چکوال، منگلا 02،جہلم،بھکر،لیہ،کوٹ ادو01 جبکہ کوٹلی 28،راولاکوٹ15، مظفر آباد12، گڑھی دوپٹہ09۔ گلگت بلتستان، چلاس،استور،بگروٹ میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، تربت، لسبیلہ، چھور اور بدین میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور لاہور میں 26، پشاور 23، کراچی 29، کوئٹہ17 جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ روزاسلام آباد میں پولن کی مقدار168 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…