منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی سری لنکا کو بڑی پیشکش،بھارت میں کھلبلی مچ گئی

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کی سری لنکا کو بڑی پیشکش،بھارت میں کھلبلی مچ گئی،پاکستان اور سری لنکا نے دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ پاکستان نے پاکستان نے سری لنکا کو مستقل دفاعی تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے بھاری دفاعی سازو سامان کی خریداری میں حائل مالیاتی مشکلات کے حل کے لیے تجاویز دیں۔منگل کو وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین اور سری لنکن ہائی کمشنر میجر جنرل(ر)جے ناتھ لوکوکی تاگو داگی کے درمیان وزارت دفاعی پیدوار راولپنڈی میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ‘دفاعی پیدوار کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان نے سری لنکا کو مستقل دفاعی تعاون کی پیشکش کی ہوئی ہے ‘بہترین ہائی ٹیک دفاعی سازو سامان سپلائی کرنے والا ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان سری لنکا میں انسداد دہشت گردی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر نے سری لنکا کو بھاری دفاعی سازو سامان کی خریداری میں حائل مالیاتی مشکلات کے حل کے لیے تجاویز بھی دیں ۔سری لنکا کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) جے ناتھ لوکوکی تاگو داگی سری لنکا پر عائد عارضی تجارتی بندشوں کے بارے میں بھی وفاقی وزیر دفاعی پیدوار کو آگا ہ کیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خطے کا چودھری بننے کی خواہش میں بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا اور اسے پاک سری لنکا تعلقات کی بہتری بھی کھٹکنے لگی۔ سری لنکا نے طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی جس پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سے لرزاں بھارت تِلملا اٹھا۔ سری لنکا کو دھمکانے پر اتر آیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے سری لنکا کو کہا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری تعلقات خراب کر سکتی ہے۔ بھارت نے کہا ہے فائٹر طیارے خریدے تو سری لنکا کو 400 ملین ڈالرز کی امداد سے بھی نہیں ملے گی ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…