منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ٹرپل ایچ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے آخری ایونٹ روڈ بلاک میں ڈین امبروز کو شکست دےکر چمپئن شپ کا کامیابی سے دفاع کرلیا

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک)ٹرپل ایچ نے ریسل مینیا سے قبل ڈبلیو ڈبلیو ای کے آخری ایونٹ روڈ بلاک میں ڈین امبروز کو شکست دے کر چیمپئن شپ کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ہونے والے ایونٹ میں ٹرپل ایچ نے ڈین امبروز کو اپنے مخصوص داؤپیڈیگیری کے ذریعے چت کرکے ڈبلیو ڈبلیو ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا دفاع کیا۔اب ٹرپل اور امبروز کے قریبی دوست رومن رینز کے درمیان ریسل مینیا 32 ایونٹ میں 3 اپریل کو مقابلہ یقینی ہوگیا ہے۔کینیڈین شہر ٹورنٹو میں ہونے والے ایونٹ میں ڈین امبروز نے ٹرپل ایچ کو کافی مشکل میں ڈال دیا تاہم رسیوں سے چھلانگ لگانے کی غلطی نے دفاعی چیمپئن کو جیت کا موقع دے دیا۔اب ڈین امبروز اور بروک لیسنر ریسل مینیا میں نو ہولڈ بارڈ اسٹریٹ فائٹ میچ میں مدمقابل آئیں گے۔ٹائٹل میچ سے قبل لیسنر نے وائیٹ فیملی کے لیوک ہارپر اور برے وائیٹ کو روڈ بلاک ایونٹ میں شکست دی۔نیو ڈے نے ڈبلیو ڈبلیو ای ٹیگ ٹیم چیمپئن کا ٹائل کا دفاع لیگ آف نیشنز کے شیمس اور کنگ بریٹ کو شکست دے کر کیا۔کرس جیریکو نے جیک سوایگر کو شکست دی اور سمیع زیان کے ہاتھوں اسٹار ڈسٹ کو ہار کا سامنا ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…