کراچی (نیوزڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت مالی ،اخلاقی اور نظریاتی کرپشن میں ملوث ہے۔ممتاز قادری کا قتل نظریاتی کرپشن ہے یہ نظریہ پاکستان سے انحراف ہے ۔حکومت نے ایک ممتازقادری کو شہید کرکے لاکھوں ممتاز قادری پیدا کردیے ہیں اب ایک ایک بچہ ممتازقادری کا کردار ادا کرے گا۔خون کے آخری قطرے تک ملک کے اندر نظام مصطفی کے لیے جدوجہد کریں گے ،بد امنی ،بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کی کوشش کریں گے اور قائد اعظم کے وعدے کے مطابق ملک کو مدینہ منورہ جیسی ماڈل اسٹیٹ بنائیں گے۔عظیم الشان مارچ ایک امید کی کرن ہے اور عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکہ کے ایجنٹوں کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کو تیار ہیں۔ آج عوام خالص نبی کریم کی محبت میں شریک ہیں اور یہ اعلان کرتے ہیں کہ گستاخ رسول کی سزاصرف اور صرف موت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جماعت اسلامی کراچی کے تحت حسن اسکوائر پر عظیم الشان ”تحفظ ناموس رسالتمارچ “کے لاکھوں مرد و خواتین شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مارچ سے امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما علامہ ناظر تقوی ،تنظیم اسلامی کراچی کے امیر شجاع الدین شیخ،جماعت الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر محمد مزمل اقبال ہاشمی ،جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما صدیق راٹھور ،مہتمم دارالخیر صاحبزادہ احمد الرحمن،جامعہ قمر الاسلام کے مہتمم پیر سید عظمت علی شاہ ہمدانی ،اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم ہاشم یوسف ابدالی ،امیر کراچی عالمی تحفظ ختم نبوت مولانا اعجاز مصطفی اور ڈاکٹر اسامہ رضی نے بھی خطاب کیا ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ آج کے اس عظیم الشان ملین مارچ کے انعقاد پر میں جماعت اسلامی اور پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتاہوں جنہوں نے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ کے حواریوں نے امت پر جو جنگ مسلط کی ہے ایسے ماحول میں یہ عظیم الشان مارچ ایک امید کی کرن ہے اور عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکہ کے ایجنٹوں کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کو تیار ہیں۔ آج عوام خالص نبی کریم کی محبت میں شریک ہیں اور یہ اعلان کرتے ہیں کہ گستاخ رسول کی سزاصرف اور صرف موت ہے ۔غازی ممتاز قادری ؒ کو پوری امت سلام پیش کرتی ہے کہ انہوںنے اپنی جان دے کر تاریخ رقم کی اور امت کے لیے ان کی قربانی ایک مثال اور نمونہ ہے۔عامر چیمہ کو جرمنی میں شہید کیا گیا کہ انہوں نے بھی گستاخ رسول کو واصل جہنم رسید کیا تھا ان کا یہ عزم تھا کہ اگرمجھے دوبارہ موقع ملا تو پھر میں ناموس رسالت کے خلاف بات کرنے والے کو واصل جہنم کروں گا ۔غازی عبد القیوم،غازی علم دین ،غازی ممتازقادری ،غازی عامر چیمہ ہمارے ہیرو ہیں۔میڈیا نے ممتاز قادری کے جنازے کو بیلک آو¿ٹ کر کے بہت بڑا ظلم کیا ہے ۔غازی ممتاز قادری کو شہید کر کے نواز شریف نے اپنا نام میر جعفر اور میر صادق کی صف میں شامل کرلیا ہے اور ممتاز قادری کا خون ان پیچھا کرے گا اور وہ دن ضرور آئے گا جب ممتاز قادری کو پھانسی دینے والوں کو اس جرم کی سزا ملے گی اور ان کو جائیں پناہ نہیں ملے گی ۔حکومت نے کروڑوں ممتاز قادری پیدا کردیے ہیں ۔قائد اعظم اور علامہ اقبال نے غازی علم دین کا ساتھ دیا تھا اور آج مسلم لیگ کا نام لینے والی حکومت ممتاز قادری کو پھانسی دینے میں شریک ہوئی ہے ۔حکومت ناکام ہوگئی ہے ۔حکومت مالی ،اخلاقی اور نظریاتی کرپشن میں ملوث ہیں۔ممتاز قادری کو پھانسی دینا نظریائے پاکستان کے منافی ہے اورنظریاتی کرپشن ہے ۔تبلیغی جماعت پر پابندی لگائی جارہی ہے جو نیکی کا پیغام پھیلاتے ہیں ۔آج ملک میں کرپشن ہے ،ہر بچہ مقروض ہے حکمرانوں نے 375ارب ڈالر باہر کے بنکوں میں منتقل کیا ہے ۔دبئی میں 2کھرب 50ارب روپے کی پراپرٹی پاکستان کی اشرافی نے خریدی ہے ۔یہ سرمایہ ملک کے عوام کا ہے ۔جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان کی تحریک شروع کی ہے اور ملک کے کرپٹ کے حکمرانوں کو ختم کرنے تک تحریک جاری رہے گی۔ہم قوم کی لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لائیں گے ۔ناموس رسالت تحریک ملک کے کوچے کوچے میں چلے گی ۔اندرون سندھ میں عظیم الشان مارچ ہوں گے اور پھر لاہور میں بھی ناموس رسالت مارچ ہوں گا۔خون کے آخری قطرے تک ملک کے نظام مصطفی کے لیے جدوجہد کریں گے ۔بدامنی ،بے روزگاری غربت کے خاتمے کی کوشش کریں گے اور قائد اعظم کے وعدے کے مطابق ملک کو مدینہ کی ماڈل ریاست کی طرح ریاست بنائیں گے ۔ہم اس جدوجہد میں تمام لوگوں کو شریک کرنا چاہتے ہیں پاکستان شہداءکی امانت ہے اور ہم اس مانت میں خیانت نہیں کریں گے ۔امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ آج کراچی کے لاکھوں عوام نے لبرل ازم اور سیکولرازم کے خواب کو چکنا چور کردیا ہے ۔پاکستان کے حکمرانوں نے ممتاز قادری کو بھانسی دے کر اپنے چہرے پر کالک ملی ہے ۔غازی ممتاز قادری پوری امت کا ہیرو بن گیا ہے ۔میڈیا کو امریکہ رہنمائی مسجدمیں چوری چپل نظر آجاتی ہے لیکن ممتازقادری کی نماز جنازہ اور عظیم الشان مارچ نظر نہیں آتا۔محمد کے غلام امریکہ کے غلاموں کو اپنی ٹھوکر پر رکھتے ہیں ۔فتح ان شاءاللہ محمد کے غلاموں کو حاصل ہوگی اور امریکہ کے غلاموں کو شکست ہوگی۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج لاکھوں کی تعداد میں عوام نے جمع ہوکر اعلان کردیا ہے کہ راولپنڈی میں ممتاز قادری ؒ کے جنازے میں لاکھوں افراد نے یہ سلسلہ شروع کیا تھاوہ ابھی جاری ہے ۔حکمران آگ سے نہ کھیلیں اگر سلمان تاثیر کی حفاظت کی جائے گی تو ممتاز قادری پیدا ہوتے رہیں گے ۔عوام نے قربانیاں لبرل پاکستا کے لیے نہیں دی تھی بلکہ اسلامی پاکستان کے لیے دی تھیں ۔عوام ملک کے اندر لبرل ازم اور سیکولرازم قبول نہیں کریں گے اگر حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اقتدارکے ایوانوں کا گھیراو¿ کیا جائے گا ۔میڈیا کے مالکان امریکہ اور مغرب کے ایجنٹ نہ بنیں اگر میڈیا نے رویہ درست نہ کیا تو یہ عوام میڈیا ہاو¿س کا بھی گہراو¿ کریں گے ۔پاکستان کے عوام اس ملک کو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنائیں گے اور اسلامی نظام اس ملک کا مقدر ہے۔اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ آج لاکھوں افراد نے مل کر یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ ملک امریکہ کے غلاموں کا نہیں محمد کے متوالوںکا ہے ۔محمد کے غلام توہین رسالت کے قانون کو ہرگز ختم نہیں کرنے دیں گے اس قانون کے خلا ف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔تنظیم اسلامی کراچی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا کہ آج کے دن کا پیغام یہ ہے کہ ہر اہل ایمان ممتاز قادرری کی راہ اختیا ر کرنے کا عزم کرے اور تمام تر سیاسی ،گروہی اورمسلکی اختلافات بالا تر ہوکر ملک میں غلبہ دین کے لیے جدوجہد کریں اور توہین رسالت کے قوانین کو ختم کرنے کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے ۔جماعت الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر محمد مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ یہ پاکستان امریکہ کے غلاموں اورمغرب کے پروردہ عناصر کا نہیں ہے بلکہ ممتاز قادرری ، غازی علم دین اور حرمت رسول پر جان قربان کرنے والوں کا پاکستان ہے ۔آج یہاں پر موجود لاکھوں فرزندان توحید ناموس مصطفی پر جان کی قربانی دینے پر تیار ہیں۔جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما صدیق راٹھور نے کہا کہ جب تک ہم نبی کو اپنی اولاد ، اپنے مال اور جان دنیا کی ہر چیز سے مقدم نی جانیں تب تک مومن نہیں ہوسکتے ۔ملک کے آئین کے اندرسے دفعہ 295-Cکو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔توہین رسالت کے قوانین کو بے اثر کردیں لیکن عاشقان مصطفی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے۔مہتمم دارالخیر مولانا اسفندیا رکے صاحبزادے صاحبزاہ احمد الرحمن نے کہا کہ یہ حکمرانوں کے خلاف کھلا ریفرنڈم ہے اور ملک کے عوام اسملک کو جس بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا اس مقصد سے ہرگز ہٹنے نہیں دیں گے اور نبی کریم پر جان قربان کردیں گے ۔جامعہ قمر الاسلام کے مہتمم پیر سید عظمت علی شاہ ہمدانی نے کہا کہ ناموس رسالت اورحرمت رسالت پرقربانی آج کی بات نہیں ہے جب نبی کریم دنیا میں موجود تھے اس وقت بھی نبی کریم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو جانثاران رسول واصل جہنم کراچکے ہیں اور آج ممتاز قادری نے بھی ان ہی جانثاران رسول کے نقش ِ قدم پر عمل کیا ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم ہاشم یوسف ابدالی نے کہا کہ ملک کے نوجوان ممتاز قادری بننے کے لیے تیار ہیں اور کسی شاتم رسول ناموس رسالت کی شان میں گستاخی کی تو یہ نوجوان اپنی جان تک قربان کردیں گے ۔امیر کراچی عالمی تحفظ ختم نبوت مولانا اعجاز مصطفی نے کہا کہ حکمران خواں کوئی بھی پالیسی اختیار کریں ملک کے عوام دین کا غلبہ چاہتے ہیں اور ناموس رسالت کے نام پر مر مٹنے کے لیے تیار ہیں ۔