منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

مظلوم آدمی۔۔!فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل،مصطفی کمال نےاعلان کرہی دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل،مصطفی کمال نے آخر وہ اعلان کرہی دیا جس کا سب کو انتظار تھا،شاہد حیات سے منی لانڈرنگ اور را سے متعلق کیسز میں تعاون کرنے کا اعلان کردیا،انیس قائم خانی کہتے ہیں کہ کل کرسیاں دیکھ کر سب کو پتہ چل جائے گا کہ ایم کیو ایم کی مزید کتنی وکٹیں گریں گی۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر انیس قائم خانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ہمارے کندھوں پر بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے، اپریل کے دوسرے ہفتے میں جلسہ کریں گے، جلسے کیلئے بڑی جگہ کا انتظام کر رہے ہیں، جلسہ کتنا بڑا ہو گا کچھ کہہ نہیں سکتے۔ شاہد حیات سے منی لانڈرنگ اور را سے متعلق کیسز میں تعاون کرونگا۔سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا ہے کہ فاروق بھائی عظیم معصوم اور مظلوم آدمی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے بعد لاہور، کوئٹہ پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان بھی جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد حیات نے ایم کیو ایم کے منی لانڈرنگ اور را سے متعلق کیسز میں تعاون مانگا تھا اور ہم نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار کے بیان پر عد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بہت مظلوم ہیں، ان کو وہاں پر ابھی رہنا ہے، متحدہ کے اسیر ساتھیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہیں پہلی بار ایم کیو ایم نے اون کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست برائے سیاست نہیں کریں گے، مقصد دلوں کو جوڑنا ہے، ووٹ لیا یا سیاست برائے سیاست کرنا نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ نئی امید کے ساتھ ہمارے پاس آ رہے ہیں ایک ایک گاو¿ں میں جائیں گے۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ جرائم میں پڑنے والوں کو واپسی کا راستہ دکھانا ہو گا، ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کو چھڑانا نہیں چاہتی، بلکہ وہ تو یہ چاہتی ہے کہ جرائم میں ملوث نوجوان کہیں چھوٹ نہ جائیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جرائم میں پڑنے والوں کی حمایت نہیں کر رہا، مگر ہمیں سوچنا ہو گا کہ ان کو دہشت گرد کس نے بنایا ؟ انہیں واپس لانا ہو گا، نوجوان کارکن پیدائشی طور پر دہشتگرد یا ٹارگٹ کلر نہیں تھے، کسی نے انہیں دہشتگردی کا راستہ دکھایا، اب ہمیں انہیں واپس لانا ہو گا۔اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انیس قائم خانی نے کہا کہ کل کتنی وکٹیں گریں گی، کرسیاں دیکھ کر آپ کو پتہ چل جائے گا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…