بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

اس وقت پاکستان سٹیل مل کی پیداوار زیرو ہے جس کی وجہ 10جون2015ءسے قدرتی گیس پریشر میں کمی ہے

datetime 10  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے سینیٹ کو بتایا کہ حویلیاں اسلام آباد موٹروے سی پیک کا اہم حصہ ہے، اس کے علاوہ ہمارے پاس آپشن نہیں،سی پیک کے مغربی روٹ کا افتتاح آئندہ ماہ ڈی آئی خان میں کیا جائے گا ،حویلیاں برھان سے پہلے حویلیاں اسلام آباد موٹروے بنانے کا مقصد ہے کہ مغربی روٹ پر مشرقی روٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے،جبکہ وفاقی وزیرصنعت وپیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے بتایا کہ اس وقت پاکستان سٹیل مل کی پیداوار زیرو ہے جس کی وجہ 10جون2015ءسے قدرتی گیس پریشر میں کمی ہے،سرکاری شعبے میں نئی سٹیل مل کے قیام کی کوئی تجویز وزارت کے زیرغورنہیں ہے۔جمعرات کوسینیٹ کااجلاس قائمقام چیئرمین سینیٹ مولاناغفورحیدری کی صدارت میں ہوا۔وقفہ سوالات کے دوران وزیرمملکت پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ اورنج ٹرین لائن منصوبے پرچین کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پرمعاہدے پردستخط ہوئے تھے اورنج لائن ٹرین منصوبہ مکمل طورپرپنجاب حکومت کے مالی معاونت سے بن رہاہے اورانہوں نے اس کیلئے تمام مالی انتظامات کئے ہیں،پراجیکٹ میں کوئی وفاقی حکومت کے وسائل ملوث نہیں ہیں۔وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیرزاہد خامد نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 31 جنوری 2016 تک 52لاکھ 16 ہزار 17 خواتین کو مالی امداد فرام کی گئی ہے ۔گزشتہ چار سال کے دوران نان پرفارمنگ لونز کی حجم کم ہوا ہے31 دسمبر 2012 کو نان پرفارمنگ قرضوں کا حجم 618 ارب روپے تھا جو 31 دسمبر 2015 کو کم کر 605 ارب روپے ہو گئے ہیں ۔سینیٹ کووزات خزانہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ گزشتہ چار سالوں میں نان پرفارمنگ قرضوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔رضاکارانہ ٹیکس سکیم کت تحت 2507کاروباری حضرات نے ٹیکس ریٹرن جمع کراچکے ہیںاس سکیم کے تحت 250ملین کا ٹیکس اکھٹا کیا جا چکا ہے گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان کسٹمزسروس اور کسٹم کے محکمے کے 241افسران کےخلاف کارروائی کی گئی ہے39 افسران کو جرمانے 12 افسران اوراہلکاروں کو ریٹائرڈ کردیا گیا ہے157 سرکاری اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔وفاقی وزیر صنعت وپیداوار غلام مرتضی جتوئی نے بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز کی سالانہ پیداوار ی صلاحیت 1100000 ایم ٹی این ہے جو کہ یومیہ698 .3013ایم ٹی این بنتی ہے،اس وقت پاکستان سٹیل ملز کی پیداوار زیرو ہے۔سرکاری شعبے میں سٹیل ملز کے قیام کی کوئی تجویز وزارت کے زیرغور نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…