بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر۔۔ پاکستان نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسئلہ کشمیرکے بغیر مذاکرات۔۔ پاکستان نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،پاکستان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جب کبھی بھی مذاکرات کا عمل بحال ہوا کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات چیت کی جائے گی ۔ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے اورامریکہ کی جانب سے کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرنے پر شکریہ ادا رکرتے ہیں ،ہم سٹرٹیجک مذاکرات کے چھٹے دور میں پاک امریکہ مشترکہ اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔افغانستان میں دیرپا امن کیلئے سیاسی طور پر مذاکراتی حل ہی موثر اقدام ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاکہ جموں وکشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا تنازعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سٹرٹیجک مذاکرات کے چھٹے دور میں پاک امریکہ مشترکہ اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں اس حقیقت کے اعتراف کا اعادہ کیا گیا ہے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی ہتھکنڈوں کی مذمت کی ہے اور اس مسئلے کو بین الاقوامی فورموں پر اٹھایا ہے۔بھارت میں جاری پاکستان مخالف مہم کے بارے میں ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔افغان امن عمل کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن کیلئے سیاسی طور پر مذاکراتی حل ہی موثر اقدام ہے اور یہ مقصد افغانیوں کی سرپرستی میں مفاہمتی عمل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان سمیت چار فریقی رابطہ گروپ کے دوسرے ارکان کا کردار اس عمل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے طور پر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کیلئے جگہ کی پیش کش بھی کی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ قومی ٹیم کی سکیورٹی کے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آچکا ہے لہذا وہ پی سی بی کے بیان پر مزید تبصرہ نہیں کریں گے۔پاکستانی کرکٹ شائقین کو بھارتی ویزے جاری نہ کرنے کا علم نہیں تاہم اگر معاملہ نوٹس میں آیا تو بھارت کیساتھ آٹھائیں گے،تمام ممالک آزاد ہیں کہ کسی کو ویزہ جاری کریں یا نہ کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے اورامریکہ کی جانب سے کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرنے پر شکریہ ادا رکرتے ہیں۔ بے گناہ قیدی محمد عرفان کی رہائی کے حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہیں۔نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عوامی رابطوں کا فروغ چاہتے ہیں۔دونوں ممالک میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے عوامی رابطوں کا فروغ ضروری ہے ، عوامی رابطے کشید گی میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…