پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

(ن) لیگ کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد کتنا قرضہ لیا؟تحریک انصاف کاحقائق نامہ ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے’’حکومتی ناکامیاں ‘‘کے نام سے حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کو 2871ارب روپے کا مقر وض کر دیا ہے،رواں سال میں صرف لاہور میں72افراد قتل ہوئے ہیں ایس ایچ اواور پو لیس اہلکاران بھی قتل ہو رہے ہیں،خواتین اور بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں لاہور پنجاب میں پہلے نمبر پر اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں پاکستان کا شمار دنیا کے10بدتر ین ممالک میں ہو تا ہے،میگا کر پشن سیکنڈلز حکمرانوں کا انتخابی نشان بن چکا ہے،براہ راست ٹیکسوں کے ذریعے تنخواہ دار طبقے کی جیب پر حکمرانوں نے 79ارب کا ڈاکہ مارا ہے،تقریبا% 52 لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں،غر بت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر رواں سال پنجاب میں75سے زائد مر د اور خواتین نے خود کشیاں کی ہیں،حکمران نیب کو آنکھیں دکھا رہے ہیں اور ملک میں روزانہ تقریبا300ارب کی کر پشن ہو رہی ہے، کسی بھی ملک کیلئے تعلیم کا شعبہ انتہائی اہم ہوتا ہے مگر کیا آج بھی پنجاب میں 1کروڑ 30لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں،پنجاب میں غر بت اور تعلیم کی عدم سہولتوں کی وجہ سے20لاکھ سے زائد بچے اور نوجوان تعلیم حاصل کر نے کی بجائے مزدوری کر رہے ہیں،لیسکو سمیت دیگر اداروں میں میرٹ کی بجائے سفارش سے تقرری کی جا رہی ہیں۔ جمعرات کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی جانب سے جاری حقائق نامہ میں کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس سے حاصل ہونیوالے ریکارڈ کے مطابق پاکستان میں صحت کی عدم سہو لتوں کی وجہ سے روزانہ 1188بچے پیدائش کے دوران مر جاتے ہیں اور سالانہ 2لاکھ31ہزار 4سو مر جاتے ہیں پنجاب میں دوران زچگی 1لاکھ میں سے115سے زائد خواتین ہر سال بر وقت سہو لتوں کی فر اہمی نہ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو جاتیں ہیں پنجاب میں 4کروڑ32لاکھ غر یب افراد کو صحت کی بنیادی سہو لتیں میسر نہیں‘ پنجاب میں ہر 1700مر یضوں کیلئے صرف1ڈاکٹر دستیاب ہے جس کی وجہ سے صوبے میں صحت کا شعبہ تیزی سے تنزلی کا شکار ہے۔ صوبے میں امن وامان کی صورت حال بھی بدتر ہو چکی ہے آج بھی پنجاب میں ماہانہ 3لاکھ جرائم ہو رہے ہیں اور صوبے میں رواں سال کے دوران اب تک لاہور سمیت دیگر شہروں میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے70سے زائد واقعات ہوچکے ہیں جن میں لاہور شہر سر فہرست ہے لاہور شہر میں رواں سال کے دوران 190موٹر سائیکلیں ‘194کاریاں ‘قتل کے72‘زیادتی کے15سے زائد اور شہریوں کے ساتھ ڈکیتی کے 600کے قر یب واقعات ہو چکے ہیں ایس ایچ او تجمل بٹ کو بھی قتل کر دیا ہے جبکہ پو لیس ناکوں پر بھی اہلکاران دہشت گردوں کے نشانہ بنے۔حقائق نامہ میں چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں نومولود بچے بھی اغوا کاروں سے محفوظ نہیں ہسپتالوں سے بچوں کے اغواء4 کے واقعات بھی معمول بن چکے ہیں پنجاب میں آج بھی 53ہزار اشتہاری آزاد گھوم رہے اور پو لیس انکو پکڑ نے میں ناکام ہے۔ حقائق نامہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں کسان ایک طرف جعلی ادوایات بنانے والے مافیا کا شکار ہیں تو دوسری طرف انکو گنے ‘گندم اور چاول کی اصل قیمت نہیں مل رہی جسکی وجہ سے کسان بھی بدحالی کا شکار ہے ‘ صحت کی سہولتیں ہر انسان کی بنیادی سہولتوں میں شامل ہیں مگر پنجاب کی حالت یہ ہے کہ یہاں پر کوئی ’’وزیر صحت ‘‘ہی موجودہ نہیں۔ چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت کے تمام تر دعو?ں کے باوجود آج بھی ملک میں 6سے8گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے اور موجودہ حکو مت نے اقتدار میں آنے کے بعد بجلی کا کوئی بھی ایسا منصوبہ بنایا ہے جو مکمل طور پر بجلی پیدا کر رہا ہے جسکی وجہ سے لوڈشیڈ نگ میں اضافے ہوتا جا رہا ہے۔ حقائق نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکمرانوں کی توجہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی نہیں بلکہ میٹرو اورنج ٹرین جیسے سیاسی مشہوری کے منصوبے ہیں جس سے پنجاب بھی ایک مقر وض صوبہ بن چکا ہے۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…