منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

الطاف حسین کے انتقال کی افواہیں،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاموقف بھی سامنے آگیا

datetime 9  مارچ‬‮  2016 |

کراچی(نیوزڈیسک)الطاف حسین کے انتقال کی افواہیں،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاموقف بھی سامنے آگیا،رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم کی جانب سے کہاگیاہے کہ قائد ایم کیو ایم کے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ان کی طبیعت ٹھیک ہے افواہوں پر کان نہ دھرا جائے۔ قائد ایم کیو ایم کی خرابی صحت سے متعلق گزشتہ کچھ روز سے گردش کررہی افواہوں سے متعلق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے۔ رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔ اس حوالے سے گردش کر رہی افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔
تازہ ترین
متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے اور یہ کہ ’میں لڑنا نہیں چاہتا۔‘بی بی سی اردو کے ریڈیو پروگرام میں نامہ نگار ثقلین امام کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑنا نہیں چاہتے۔پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ان سے مشورہ کرنا چاہیے کیونکہ وہ بہت کچھ جانتے ہیں۔ ’پہلے میں آپ کو تعاون کی پیش کش کر چکا ہوں، آپ کو سلیوٹ کر چکا ہوں، آپ نے اس کی لاج نہیں رکھی۔‘انھوں نے کہا کہ وہ دوبارہ تعاون کی پیش کش کرتے ہیں کیونکہ ’آپ میرے اپنے وطن کے سپاہی ہو۔‘ انھوں نے کہا کہ الطاف حسین کو دشمن مت سمجھو، اپنا سمجھو، ایم کیو ایم کو اپنا سمجھو۔الطاف حسین جو برطانوی شہریت اختیار کر چکے ہیں انھوں نے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے کہا کہ وہ ان سے تعاون کریں اور انھیں اختیار دے کر تو دیکھیں۔ انھوں نے دعوی کیا کہ وہ دس سال میں اس وطن یعنی پاکستان کو دنیا کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک نہیں تو دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لا کر کھڑا کر دیں گے۔اس بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انھوں نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ اگر وہ اپنے دعوے کو پورا نہ کر سکیں تو پھر جو ’چور کی سزا وہ میری۔‘گزشتہ دو دہائیوں سے لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے رہنما نے بھارتی خفیہ ادارے ’را‘ سے تعلقات اور پیسے وصول کرنے کے الزامات کے بارے میں سوال کا جواب گول مول انداز میں دیا۔انھوں نے کہا کہ ’ر‘ سے رسول اور ’الف‘ سے اللہ ہوتا ہے اور ان کا ’را‘ سے یہی تعلق ہے اور رہے گا۔’ر‘ سے رسول اور ’الف‘ سے اللہ ہوتا ہے اور میرا ’را‘ سے یہی تعلق ہے اور رہے گا۔متحدہ قومی موومنٹ میں موجودہ شکست و ریخت کے بارے میں انھوں نے کہا کہ انسان کی پانچ ہزار سال پرانی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جب بھی کسی مضبوط تحریک نے جنم لیا ہے اسے اسی قسم کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ کر جانے والوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایسے تمام لوگوں نے ماضی میں بھی منہ کی کھائی اور اب بھی کھائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ان کے حامیوں نے کڑے سے کڑے وقت کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔الطاف حسین سے جب ’ایم کیو ایم سے مائنس الطاف‘ کی باتوں پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انھوں نے 1992 کا حوالہ دیا اور کہا کہ سابق آرمی چیف آصف نواز کا بیان اس بارے میں ریکارڈ پر ہے۔اپنی صحت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ آج بھی اتنا کام کرتے ہیں کہ اگر کوئی صحت مند شخص بھی کرے تو تین دن میں ہسپتال پہنچ جائے گا۔
 

مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم سے ناراض کیوں ہیں؟



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…