اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے سابق ناظم کراچی مصطفی ٰ کمال کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش کرنے والے اداروں کو مزید ثبوت اکٹھے کرنے کا ٹاسک دے دیاہے ،ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پریس کانفرنس کے پیش نظر معلومات پر مزید کام شروع کردیاہے ،متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنماء کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کو بطورثبوت عمران فاروق قتل کیس اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف چلنے والے غداری کے مقدمات کا حصہ بنائے جانے کا قومی امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے متحدہ قومی موومنٹ کا سابقہ ادوار میں حصہ رہنے والے رہنماء مصطفی ٰ کمال کی جانب سے ایم کیو ایم کارکنوں کوبھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے تربیت لینے ، انٹرنیٹ پر دہشت گردی اور پیسوں کے عوض قتل کرنے کے الزامات اور ان کے ثبوت فراہم کرنے ک کی یقین دہانی کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف ملک بھر میں چلنے والے غداری مقدمات آرٹیکل چھ اور عمران فاروق قتل کیس میں حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیاہے اس حوالے سے ایف آئی اے میں ایک کمیٹی تشکیل دے کر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے مزید ثبوت حاصل کیے جائیں گے جس کو انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کیاجائے گا تاکہ عمران فاروق قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچایاجاسکے ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اس بات کا فیصلہ مبینہ طورپرسکارٹ لینڈ یارڈ سے عمران فاروق قتل کیس میں عدم تعاون اور سیاسی جماعتوں کے مسلسل دباؤ کے بعد کیاگیاہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنماء محمد اعجاز کی جانب سے اس بات پر زور دیاگیاتھاکہ مصطفی ٰ کمال کی پریس کانفرنس کو بطور ثبوت ریکارڈ کا حصہ بناکر وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ غداری مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچائے
وفاقی وزارت داخلہ کا مصطفی ٰ کمال کی پریس کانفرنس کا نوٹس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟



















































