لاہور( نیوز ڈیسک) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈمحمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ مستان سنگھ نے جس طرح سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو بلیک میل کر کے 20لاکھ روپے وصول کیے تھے اسی طرح مجھ سے بھی 29لاکھ روپے وصول کرنا چاہتا تھا لیکن میں نے مستان سنگھ کے ہاتھوں بلیک میل ہو کر 29لاکھ روپے دینے سے انکار کر دیا ۔ یہ باتیں انہوں نے یہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہیڈ آفس میںنیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے بتایا کہ سردار مستان سنگھ نے آصف ہاشمی کے خلاف 27-05-2010کوسپریم کورٹ میں درخواست دائر کی کہ انہوں نے گورو دواروں اور متروکہ وقف املاک کونقصان پہچا یا ہے اور بعد میں20 لاکھ روپے کاچیک نمبر 5491575 بتاریخ 08-12-2010ملنے پردائر درخواست واپس لیتے ہوئے کہا کہ یہ “محض غلط فہمی اور چند شر پسند لوگوں کے اکھسانے پر اور مختلف اخبارات میں چیئرمین بورڈ کے خلاف خبریں شائع ہونے پردی گئی تھی”ہم نے اپنے طور پر تحقیقات کروائیں ہیں اور مکمل تسلی کر لی ہے ،اخباری بیانات اور ہماری درخواست کے مندرجات قطعا غلط فہمی پر مبنی تھے ،جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ آصف ہاشمی کے دور میں گورو دواروںمیں جتنے حفاظتی اور تزئین و آرائش کے کام ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی اسی طرح اگر آج میں 29لاکھ روپے دے دوں تو کل مستان سنگھ اینڈ کمپنی میرے حق میں جلوس نکالیں گے اور صدیق الفاورق زندہ باد کے نعرے لگائیں گے لیکن میں 29لاکھ تو کیا 29پیسے بھی نہیں دوں اور نہ بلیک میل ہوں گا ۔ اس موقع پر انہوں نے کمیشنر لاہور ڈویڑن اور ڈی سی او کی خصوصی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت عالیہ کے حکم پر عملدآمد کروائیں اور مال ورڈ پر آئے دن چند لوگوں کے ہاتھوں ٹریفک جام کرنے کا نوٹس لیںچیئرمین بورڈ نے مستان سنگھ کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کے اصل حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مستان سنگھ اوراسکے ساتھیوں کی طرف سے گورو دواروں میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ عدالت میںزیر سماعت ہے میرا ان سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ مستان سنگھ نے مفادات کی خاطر پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے زیراہتمام سکول جعلسازی سے اپنے نام کر الیاتھا ، عطیات کی رقم میں سے 5لاکھ روپے کی چوری کرنے پر گرفتار بھی ہوا جبکہ مستان سنگھ کا ایک ساتھی بھارت منشیات لے جاتے ہوئے پکڑا گیا تھا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستان سنگھ کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر شہرت کو نقصان پہچانے کی وجہ سے لیگل نوٹس دیا گیا تھا جس کا اس نے جواب نہیں دیا اور اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا جائے گاانہوں نے بتایا کہ بھارتی میڈیا اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے یاتری متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے پاکستان میں گورودواروں کی تزئین و آرائش ،سیکورٹی اور اقلیتوں کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی کھلے الفاظ میں تعریف کرتے ہیں ۔مفاد پرست ٹولہ محض ناجائز مطالبات کی تکمیل کے لیے بلیک میل کر رہا ہے جو اپنے ناجائز مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
مستان سنگھ نے سابق چیئرمین کو بلیک میل کر کے 20لاکھ روپے وصول کیے ،مجھ سے بھی 29لاکھ روپے وصول کرنا چاہتا تھا ‘ صدیق الفاروق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان



















































