کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل ملوث پھانسی پانے والے ممتاز قادری کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر 7 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کچھ مذہبی رہنماﺅں اور ہزاروں مظاہرین پر گورنر پنجاب کے قاتل کی پھانسی کے خلاف احتجاج، مختلف مکتبہ فکر میں تفرقہ پھیلانے، فسادات اور لاﺅڈ اسپیکر کے غلط استعمال کا مقدمہ ریاست کی مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں مفتی غلام غوث، مفتی عابد، مظفر حسین شاہ اور بشیر قادری کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ¾ ان کے ہمراہ 7 ہزار دیگر مظاہرین نے ایم اے جناح روڈ کو بند کیا احتجاج کے دوران لاﺅڈ اسپیکر کا غلط استعمال کیا گیا اور قومی اداروں کے خلاف نامناسب الفاظ بولے گئے۔سولجر بازار تھانے کے ایس ایچ او ارشاد سومرو کے مطابق مشتبہ افراد پر پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیاانہوںنے کہاکہ سیکشن A-153 (مختلف گروہوں میں تفرقہ پھیلانے کی دفعہ)، دفعہ 147 (دنگا فساد) ، دفعہ 148 (فسادات، خطرناک جان لیوا آتشی ہتھیار)، دفعہ 149 (کسی مقصد کےلئے غیر قانونی اجتماع)، دفعہ 341 (غلط اقدام) سمیت لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔
ممتاز قادری کے حق میں مظاہرہ ،چار اہم مذہبی رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ درج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟



















































