ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

ایم کیو ایم، 19 جون 1992ءکو کیا ہوا؟اب کیا ہونے جارہاہے؟خصوصی رپورٹ

datetime 3  مارچ‬‮  2016 |

کراچی(نیوزڈیسک) ایم کیو ایم کو اپنے قیام کے بعد کئی مرتبہ اتارچڑھاو¿ کا سامنا رہا ہے۔ 19 جون 1992ءمیں ہونے والے آپریشن کے بعد ایم کیوایم حقیقی کا قیام عمل میں آیا جس میں آفاق احمد اور عامر خان قیادت کررہے تھے۔ اس کے بعد جمعرات کو ایم کیو ایم کے کسی بڑے رہنما نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ 19 مئی 2013ءکو عام انتخابات کے بعد ایم کیو ایم ایک بحرانی کیفیت دے دوچار ہوئی جب کراچی میں پاکستان تحریک انصاف نے 8 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کے ایم اجتماع میں رابطہ کمیٹی کو معطل کیا جبکہ کارکنوں کی جانب سے کئی رہنماو¿ں کے ساتھ بدسلوکی بھی کی گئی تھی تاہم 24 گھنٹے میں رابطہ کمیٹی کے بعض ارکان کو معافی مانگنے پر بحال کیا گیا۔ اگست 2013ءمیں مصطفی کمال پارٹی سے خاموش علیحدگی کے بعد بیرون ملک چلے گئے۔ جبکہ اگست 2013ءمیں انیس قائم خانی بھی بیرون ملک چلے گئے۔ اس دوران ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی معطلی کا بحالی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ کراچی آپریشن کے دوران نائن زیرو پر چھاپے اور گرفتاریوں کے بعد ایم کیو ایم مشکلات سے دوچار ہوئی تاہم این اے 246 کے ضمنی انتخاب نے اس کی پوزیشن میں بہتری لائی اور بلدیاتی انتخابات نے ایم کیو ایم میں نئی روح پھونک دی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کچھ دن قبل کراچی کے شہریوں کو اشیاءخوردو نوش جمع کرنے کی ہدایات جاری کرچکے ہیں۔ان کے مطابق جلد ہی کوئی بڑا واقعہ رونما ہونے والا ہے جو کہ ایم کیو ایم کیخلاف ممکنہ آپریشن بھی ہوسکتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…