بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

میٹرو چل پڑی

datetime 3  مارچ‬‮  2016 |
لاہور (نیوز ڈیسک
) لاہور میں سکیورٹی خدشات کی باعث میٹرو بس سروس کئی گھنٹے تک بند رکھنے کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی جبکہ تمام اسٹیشنز کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ،میٹرو سروس کی بندش کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنے روزگار تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا اور اپنی منزل پر پہنچنے کے لئے لوکل ٹرانسپورٹ کا سہارا لینا پڑرہا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں میٹرو بس سروس کو صبح کے وقت بند کردیا گیا ہے، سروس کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ بسوں کو گجومتہ بس ڈپو منتقل کردیا گیا اور تمام اسٹیشنز کی سکیورٹی سخت کردی گئی ۔لاہور میٹرو بس سروس میں روزانہ تقریباً دو لاکھ کے قریب مسافر سفر کرتے ہیںاور سروس کی بندش کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنے روزگار تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہااور اپنی منزل پر پہنچنے کے لئے لوکل ٹرانسپورٹ کا سہارا لینا پڑا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس بند ہونے کی وجہ سے ڈبل کرایہ ادا کرنا پڑرہا ہے اور روزگار تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت جلد از جلد میٹروبس سروس بحال کرے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ فیصلہ لاہور میں ایک اعلی سطح کے اہم اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں چیف سیکرٹری ، ڈی سی او ، کمشنر اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی ۔پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کی معطلی کا اقدام انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے، سکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی میٹرو سروس کو بحال کردیا جائے گا۔بعد ازاں شام 5بجے کے قریب میٹرو بس سروس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سروس ضلعی حکومت کی درخواست پر عارضی طور پر بند کی گئی تھی اور اب کلیئرنس ملنے کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے تاہم اس کے ساتھ تمام میٹرو بس کے تمام اسٹیشنز کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز بھی میٹرو بس سروس سکیورٹی خدشات کی بنا پر جزوی طور پر معطل رکھی گئی تھی اور سروس گجومتہ سے شاہدرہ تک چلنے کی بجائے ایم اے او کالج تک چلائی گئی تھی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…