اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ مصطفی کمال کی میرے سے متعلق باتیں من گھڑت بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ ایم کیو ایم کے اعلامیہ لکھوانا نہ میرا کام تھا اور نہ کبھی لکھے ہیں ہاں مشترکہ اعلامیہ جب کبھی دونوں پارٹیوں کے ملاقات کے بعد شائع کرنا ہوتا تو اس میں دونوں پارٹیوں کی رائے ضرور شامل ہوتی۔ انہوںنے کہاکہ الطاف حسین سے میری ملاقاتیں ہمیشہ صوبے اور وفاق میں اتحادی حکومت کو مستحکم کرنے اور لوکل باڈی آرڈیننس کیلئے ہوا کرتی تھی جن میں یا تو گورنر سندھ عشرتالعباد یا فاروق ستار موجود ہوا کرتے تھے۔ بحیثیت وزیرِداخلہ ایم کیو ایم یا الطاف حسین نے کبھی مجھ سے کسی کرمنل کارکن کی حمایت کا نہیں کہا ہے اور نہ ہی کبھی انکے کسی کارکن کا را سے تعلق زیر بحث ایا۔ ایم کیو ایم کیساتھ ملاقاتوں میں ہمیشہ میں نے اپنی پارٹی کی نمائندگی اور حمایت کی ہے اور الطاف حسین کیساتھ ملاقاتیں کوئی صیغہ راز نہیں ہوا کرتے تھے جن کو مصطفی کمال بڑھ چڑھ جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کے پیش کر رہاہے۔واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں مصطفی کمال نے دعوی کیا تھا کہ پی پی پی کے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ایم کیو ایم کیلئے پریس ریلیز لکھتے تھے۔
مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر رحمان ملک کا شدید ردعمل،سب کچھ سامنے لے آئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟



















































