لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ نیب پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے اپنا کام کرے اور میٹرو بس کیخلاف کارروائی کے بجائے اس کی خامیاں سامنے لائے۔لاہور میں میٹرک کے امتحانی مراکز کے دوروں کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ نیب میں بیٹھے لوگ سنسنی پھیلارہے ہیں، نیب جس کی چاہتا ہے پگڑی اچھال دیتا ہے، نیب کو جو کارروائی کرنی ہے کرے لیکن تین تین سال تک صرف الزامات کی بنیاد پر پگڑیاں اچھالنے کا حساب کون دے گا۔رانامشہود نے کہا کہ انہیں میڈیا سے کئی باتوں کاپتہ چلتا ہے نیب براہ راست انہیں کچھ نہیں بتاتا،نیب کو اپنے ذرائع کو قابو میں رکھناچاہئے، وہ پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے اپنا کام کرے اور میٹرو بس کیخلاف کارروائی کیبجائے اس کی خامیاں سامنے لائے، نیب اگر اپنے ہی بنائے ہوئے قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے، پہلے نیب نے انہیں سرپرائز دیا تھا اب وہ نیب کو سرپرائز دیں گا۔تحفظ حقوق نسواں ایکٹ سے متعلق صوبائی وزیر نے کہا کہ تحفظ خواتین قانون سے مجھ سمیت کوئی مبرا نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو بھی کڑے پہننا پڑ سکتے ہیں۔
نیب پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے اپنا کام کرے:رانا مشہود
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟



















































