راولپنڈی (نیوزڈیسک) ڈھوک حسو میں کرین بجلی کے تاروں سے ٹکرانے سے اس میں سوار 3 مزدور جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو میں کرین بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 7 مزدور زخمی ہوگئے، تمام مزدوروں کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال راولپنڈی پہنچایا گیا جہاں طبی عملے نے 3 مزدوروں کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محسن، طارق اور نور ضیاء4 کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کرین کے ڈرائیور کی غلطی کا نتیجہ ہے جسے بجلی کی تاروں کی اونچائی کا اندازہ نہ ہوسکا۔دوسری جانب وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
راولپنڈی میں کرین بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی، 3 مزدور جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟



















































