کراچی(نیوزڈیسک)کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ سے طویل مذاکرات کے بعد ڈیری فارمزکے نمائندوں نے کراچی میں دودھ کی قیمت 80 روپے فی لیٹر مقرر کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ امید ہے اس کی خلاف ورزی نہیں ہوگی اور قانون کے ذریعے نافذ کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ڈیری فارمرز کے نمائندوں، ڈی سیز اور دیگر حکام کا 14 گھنٹے جاری رہنے والا طویل اجلاس صبح 6 بجے ختم ہوا۔اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد ڈیری ایسوسی ایشن کے حکام نے دودھ کی قیمت 80 روپے فی لیٹر مقرر کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ کمشنر آفس سے 80 روپے لیٹر دودھ کی قیمت کا نوٹی فیکیشن بھی صبح سویرے جاری کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ سب کی رضامندی سے قیمت مقرر کی گء ہے امید ہے اس کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔اس موقع پر عوام نے ردعمل ظاہر کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں واضح کمی ہوئی تو دودھ کی قیمت میں بھی واضح کمی کی امید تھی۔تاہم دْکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں من مانے اضافے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ 85 سے 90 روپے لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے۔
کراچی میں دودھ کی قیمت 80 روپے فی لیٹر مقرر ،نوٹی فیکیشن جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان



















































