اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتاز قادری نے نبی پاکﷺ کے ساتھ اپنی عقیدت اور سلمان تاثیر کے قتل کے بعد اس کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر مشتمل ایک کتاب تحریر کی جس سے متعلق ان کی خواہش تھی کہ اس کی پھانسی کے بعد اس کتاب کو پبلش کیا جائے۔ کتاب میں اپنے زمانہ اسیری کے دوران ممتاز حسین قادری نے اہم واقعات کی منظر کشی کی۔