پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

مسلم لیگ ق کی اچانک نصف سنچری نے سب کو حیران کردیا

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) ضلع خانیوال کے 50چیئرمین، وائس چیئرمین اور نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے سردار احمد یار ہراج کی زیرقیادت پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مک مکا ہے، آئندہ تین، چار ماہ میں تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کسانوں کو نام نہاد پیکیج سے کچھ نہیں ملا، دیہات کے فنڈز بھی جنگلہ بس اور ڈالر بناﺅ نمائشی منصوبوں پر لگائے جا رہے ہیں، ہم نے اپنی حکومت میں سب کیلئے اتنا کچھ کیا لیکن ڈھول نہیں پیٹا یہ حکمران صرف ڈھول پیٹتے ہیں کرتے کچھ نہیں۔ طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور جنوبی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کے کنوینر سردار احمد یار ہراج نے بھی خطاب کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اب صرف اشتہاروں کی حد تک کام چلایا جا رہا ہے، ہمارے دوست اور مخالفین سب مانتے ہیں کہ جو عزت و احترام ہماری جماعت میں ملتا ہے وہ کہیں اور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کے دور میں کیے گئے کاموں کو آج عوام یاد کر رہے ہیں، پنجاب سمیت سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں تنظیم سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، پرانے دوستوں کے مشورے سے نئے دوستوں کو پارٹی میں شامل کیا جا رہا ہے جلد پاکستان مسلم لیگ ایک نئے روپ میں سامنے آئے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب کے عوام کو مقروض کر دیا ہے، ہم نے 1122، مفت ادویات، تعلیم، کسانوں کیلئے تاریخی مراعات سمیت سب کیلئے بلاامتیاز ہر شعبہ میں جتنے فلاحی اور ترقیاتی کام کیے اس کی مثال نہیں ملتی، ہم نے دیہی آبادی کی خوشحالی کیلئے لائیوسٹاک کے شعبہ میں بھی بہت زیادہ سہولتیں دیں لیکن یہ حکمران تو دودھ کو محفوظ رکھنے کیلئے دئیے گئے چلرز سمیت سارا سسٹم اپنی کمپنی انہار کیلئے اٹھا کر لے گئے، ان کے نام نہاد کسان پیکیج سے بھی 90فیصد کسانوں کو کچھ نہیں ملا، صرف اپنوں کو نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلہ بس، اورنج لائن سے مقامی آبادی کے سوا پنجاب کے عوام کو کیا فائدہ ہے جبکہ پورے پنجاب کے فنڈز روک کر ان منصوبوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں، سرکاری ہسپتالوں، 1122، تعلیم، صحت پر کوئی توجہ نہیں بلکہ ٹھیکے پر دینے کے اشتہار دے رہے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کیلئے ملتان میں ہمارے بنائے گئے کارڈیالوجی ہسپتال پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، ہمارے دور کا سرپلس صوبہ مقروض بن چکا ہے، اِنہوں نے پورا صوبائی سسٹم کھوکھلا کر دیا ہے۔ اس موقع پر طارق بشیر چیمہ اور احمد یار ہراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے کمیشن کی خاطر ہمارے بچوں کو اربوں ڈالر کا مقروض کر دیا ہے، جنوبی پنجاب میں حکمران اپنی 2شوگر ملوں کیلئے کسانو ںکو کپاس اور دیگر فصلوں کی بجائے گنے کی کاشت پر مائل کر رہے ہیں، ن لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے کسان بھوکا مرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، خانیوال سمیت جنوبی پنجاب کے لوگ آج بھی چودھری پرویزالٰہی کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کے پسماندہ علاقہ کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کیے تھے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…