جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

مشرف سنگین غداری کیس، ایف آئی اے کی تحقیقا تی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداریکیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی کمیٹی کا اجلاس آج ( پیر) کو ہو گا ۔ ایڈیشنل ڈی جی واجد ضیاءکی سربراہی میں قائم کمیٹی سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کو شامل کرنے یا نہ کرنے ، 7 مارچ کو خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت کے لئے جواب تیار کرے گی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور سابق وزیر قانون زاہد حامد کو شامل تفتیش کرنے کے خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے معاملے پر غور کیا جائے گا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خصوصی عدالت کے لئے جواب تیار کیا جائے گا ۔ اجلاس میں شوکت عزیز کو شامل تفتیش کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا اور انہیں شامل تفتیش کرنے یا نہ کرنے بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا رپورٹ کے مطابق شوکت عزیز نے گزشتہ ماہ بیان ریکارڈ کرانے پر آمادگی ظاہر کی تھی حکومت کی طرف سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملنے پر ایف آئی اے ٹیم شوکت عزیز کا بیان ریکارڈ نہ کر سکی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…