منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میٹروبس ! پنجاب حکومت کے اچانک فیصلے نے ہلچل مچا دی

datetime 27  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 8واں اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور اور پاکستان(راولپنڈی اسلام آباد) میٹروبس پراجیکٹس کے فیڈر روٹس پر نئی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا-وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعدملتان میٹروبس پراجیکٹ کے فیڈرروٹس پر بھی نئی بسیں چلیں گی-فیڈر روٹس پر بسیں چلنے سے شہریوں کو میٹروبس سٹیشنز پر آنے جانے کی سہولت میسر آئے گی اور ان فیڈرروٹس پر چلنے والی بسوں کے لئے خود کار کرایہ سسٹم متعارف کرایا جا ئے گا- انہو ں نے کہا کہمیٹرو بس سسٹم کے جدید نظام سے عوام کو بہترین اور باکفایت سفری سہولیات میسر آئی ہیں -میٹروبس پراجیکٹس نے ٹرانسپورٹ سسٹم میں انقلاب برپا کر دیا ہے – لاہور اورپاکستان میٹروبس پراجیکٹس کی شاندار کامیابی کے بعد ملتان میں میٹروبس منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے – وزیر اعلی نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پنجاب حکومت کا ایک اور عظیم منصوبہ ہے – میٹروٹرین کے منصوبے کی تکمیل سے عام آدمی کو سفر کی باوقار ، تیز رفتار اور آرام دہ سہولیات میسر آئیں گی -اورنج لائن میٹروٹرین کا شاندار منصوبہ شفافیت، معیار اور فن تعمیر کا اعلی شاہکار ہو گا- انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے بچانے کی اعلی مثالیں قائم کی ہیں – عوام کو معیاری ، جدید ، محفوظ اور باکفایت سفری سہولتوں کی فراہمی ہمارا ایجنڈا ہے اورقومی مفاد بے حد مقدم ہے، اسی لئے منصوبوں میں اربوں روپے بچانے کا کلچر متعارف کرایا ہے – اجلاس میں اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے اور میٹرو بس سسٹم سے متعلقہ اہم امور کی منظوری بھی دی گئی-ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اجلاس کے دوران منصوبوں کے مختلف امور کے بارے میں بریفنگ دی- چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی مہر اشتیاق احمد، ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، اراکین صوبائی رمضان صدیق بھٹی، شیخ علاو¿الدین ، خواجہ عمران نذیر، خواجہ احمد حسان، سابق ایم این اے حنیف عباسی، وائس چیئرمین پی ایچ اے افتخار احمد ، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبطین فضل حلیم ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر لاہور ڈویڑن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…