کراچی(نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں ملوث اہم ملزم انسپکٹرچاند خان نیازی کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ہے ۔چاند خان نیازی کو رینجرز نے جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔رینجرز کے لاءآفیسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملز م کو تفتیش کے لیے رینجرز کے حوالے کیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے انسپکٹر چاند خان نیازی کو 90روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا ۔واضح رہے کہ رینجرز نے کراچی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم انسپکٹر چاند خان نیازی کوگرفتار کیاتھا ۔ملزم چاند خان نیازی عدالت سے ارشد پپو کیس میں اشتہاری اور روپوش ملزم تھا۔چاند خان نیازی نے اپنے ساتھی ملزمان انسپکٹر یوسف بلوچ اور سب انسپکٹر جاوید بلوچ کے ہمراہ ارشد پپو، اس کے بھائی یاسر عرفات اور ساتھی شیرا کو ڈیفنس سے اغوا کے بعد بھاری رقم کے عوض عزیر بلوچ کے حوالے کیا تھا۔
کراچی ،ارشد پپو قتل کیس کا اہم ملزم انسپکٹر چاند خان نیازی90روز کی تحویل میں رینجرز کے حوالے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا



















































