اسلام آباد(نیوزڈیسک) بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکرٹریٹ کو 19 فروری کو جزوی طور پر سیل کیا گیا تھا۔ تحریک انصاف کی انتظامیہ نے سی ڈی اے کی لگائی سیل توڑ کر دفتر دوبارہ کھول لیا، جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ شفیع مروت کی سربراہی میں سی ڈی اے کا بلڈنگ کنٹرول عملہ تحریک انصاف کے دفتر پہنچ گیا اور پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر مکمل طور پر سیل کر دیا۔شفیع مروت کا کہنا ہے کہ 19 فروری کو بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکرٹریٹ کو جزوی طور پر سیل کیا گیا تھا، سیل توڑ کر پی ٹی آئی نے بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا دفتر اب مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے خلاف بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت



















































