لاہور(نیوزڈیسک)فوج مخالف بیانات،راناثناءاللہ پھٹ پڑے،خیبر پختونخوا بارے حیرت انگیز انکشاف، پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مقدس گائے نہیں ہے میڈیا ، ججزاور جرنیلوں سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں جنرل (ر) حامد کو احتساب کرنے سے روکا گیا۔ پی ٹی آئی کے بزنس مین خیبرپختونخوا میں لوٹ مار کر رہے ہیں۔ پنجاب میں نیب کا شکنجہ کسنے کی تیاریاں افواہیں ہیں جب تک نیب کا ترجمان بات نہ کرے یقین نہیں کرنا چاہیے۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر پگڑیاں نہیں اچھالنی چاہیے اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو احتساب ہونا چاہیے۔ وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کوخط لکھا تھا کہ ویڈیو جھوٹ پر مبنی ہے جسے جوڑ جوڑ کر بنایا گیا تھا جو الزام لگا رہا ہے اس کی اپنی کریڈبیلٹی کیا ہے۔