جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پرویز رشید پر کاٹنے کی باتیں کر کے نیب کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں،سردار لطیف کھوسہ

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی نیب پر تنقید کے پیچھے و ہ اجلاس ہے جس میں پنجاب میں کر پشن پر تبادلہ خیال کیاگیااور نیب کی فہرست میں شامل کرپٹ عناصر میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرتعلیم رانا مشہو دکا نام سب سے اوپر تھا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیاہے ، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ و زیراعظم کا نیب کیخلاف بیان اس کے کام میں مداخلت ہے ، پرویز رشید پر کاٹنے کی باتیں کر کے نیب کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا ، چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانا حکومت کے اختیار میں نہیں یہ اختیار صر ف سپریم جوڈیشل کونسل کے پاس ہے ، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک ملک کا وزیر داخلہ کہ رہا کہ گارڈ کی فائرنگ سے جج مارا گیا ، چوہدری نثار علی خان نے عدالت پر حملے کے حوالے سے الجھن پیدا کی ، یہ حملہ صرف جسٹس رفاقت اعوان پر نہیںہے ، یہ ریاست کے انصاف کے نظام پر ایک حملہ ہے ،۔چوہدری نثار علی خان نے عدالت پر حملے کے حوالے سے الجھن پیدا، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ چودہ لوگوں ماڈل ٹاو¿ن، لاہور میںبے دردی سے قتل کیا گیا، ذمہ دار کو سزا دی گئی کیا؟ جوڈیشل کمیشن نے 14 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار پنجاب حکومت اور وزیر اعلی پنجاب کو قرار دیا تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ، چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں جبکہ انکو عدالت سے مفرور قرار دیا گیا ہے ،ہم اس طرح کے ایک بیہوش حکومت کے وزیر داخلہ سے اور کیا توقع کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…