لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان پنجابی ہے جسے 48 فیصد افراد بولتے ہیں کہتے ہیں آج کے جدید دور میں بھی مادری زبان کا فروغ اہم ضرورت ہے۔ مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر ایوان وزیراعلیٰ لاہور سے جاری پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زبان کسی بھی قوم کے لئے نہایت اہمیت کی حامل اور اس کی پہچان ہوتی ہے۔ زبان ناصرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے۔ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشو و نما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان پنجابی ہے جسے 48 فیصد افراد بولتے ہیں آج کے جدید دور میں بھی مادری زبان کا فروغ اہم ضرورت ہے