اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیانوں کے مطابق زر ،زمین اور زن دنیاکی ایسی خرافات ہیں جنہوں نے اپنے اور اپنے پرائے کا فرق مٹا کر رکھ دیا۔ خون سفیدکر ڈالا ۔قتل ہوئے اور پھر ہوتے ہی چلے گئے ،ایسا ہی کچھ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں ہوا جہاں ملزم غلام ربانی جائیداد کے معاملے پر طیش میں آ گیا اور بوڑھی ماں کو قتل کر ڈالا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا خاندان کے درمیان جائیداد کا تنازعہ کافی عرصے سے چل رہا تھا۔ اے ایس پی طارق نواز نے کہا ملزم نے گزشتہ رات بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ ملزم کے والد کا حال میں ہی انتقال ہوا ہے اور ملزم غلام ربانی اسٹیٹ بینک میں سینئر ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر ہے۔