اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آزادکشمیرمیں پیپلز پارٹی کی قیادت تبدیل کرنے کا امکان۔ گزشتہ روز صدر زرداری کی طرف سے بلاول زرداری کو اپنی نئی ٹیم منتخب کرنے کا موقع دینے کے بعد آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی قیادت کو تبدیل کر کے نئی قیادت کے لیے چوہدری انوار الحق ، چوہدری یاسین اور قمر زمان کے ناموں کو سامنے لایا گیا ہے جبکہ سیکریٹری جنرل کے لیے میاں وحید ، مطلوب انقلابی اور فرزانہ یعقوب کے نام زیر غور ہیں ایک حلقے نے یہ تجویزبھی سامنے لائی ہے کہ چوہدری مجید کے موجودہ نواز شریف مخالف جرات مندانہ اقدام کے باعث پارٹی قیادت عام انتخابات تک چوہدری مجید کے پاس ہی رہنے دی جائے اور الیکشن کے بعد یعقوب خان کو نیا پارٹی کا صدر بنایا جائے۔