پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

ایچ بی ایف سی کے پاس 17 سال سے خیرات کے ایک ارب روپے کی موجودگی کا انکشاف

datetime 18  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے بینک اکاؤنٹ میں 17 سال سے خیرات کی مد میں لئے گئے ایک ارب روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے مالی سال برائے 11۔2010 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا۔ تحریک انصاف کے عارف علوی کی جانب سے کہا گیا کہ 480 ارب کے گردشی قرضوں پر ان کے سوالات کا جواب نہیں دیا گیا جس پر مسلم لیگ (ن) کے جنید انور چوہدری کا کہنا تھا کہ گردشی قرضوں پر بحت ہوچکی اور معاملہ بھی سب کے سامنے آچکا ہے اس لئے مزید بحث کی کوئی ضرورت نہیں۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ گردشی قرضوں کے معاملے پر دوبارہ اجلاس بلا لیا جائے۔
آڈٹ حکام کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن نے خیرات کی مد میں لئے گئے ایک ارب روپے بینک میں رکھے ہیں جس پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 17 سال سے بینک میں رکھی یہ رقم کسی خیراتی ادارے کو کیوں نہیں دی گئی اور کیا اس ملک میں غریب نہیں یا کوئی ایسا ادارہ ہی موجود نہیں جسے یہ حق حاصل ہو۔
اجلاس میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ مختلف اداروں کے ذمہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے 4 ارب 76 کروڑ روپے کے واجبات ہیں جس پر سیکرٹری خزانہ وقار مسعود کی جانب سے اس معاملے پر لاعلمی کا اظہار سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کے ایم ڈی کو اس بارے میں مکمل معلومات ہیں لیکن وہ جاچکے ہیں۔ جس پر خورشید شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کو اجلاس چھوڑکر نہیں جانا چاہئے تھا۔
کمیٹی کے رکن سردار عاشق گوپانگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اخبارات میں یہ خبر پڑھی ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بھی ایچ بی ایف سی سے قرض لیا تھا۔ سیکرٹری خزانہ نے اس بارے میں بھی اپنی لاعلمی کا اظہار کیا، کمیٹی نے سابق چیف جسٹس کے قرض کی رقم اور ادائیگی کے علاوہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایچ بی ایف سی کے چئیرٹی فنڈ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…