اسلام آباد(نیوزڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی راہنما نوشین جمشید علالت کے بعد وفات پاگئیں۔مرحومہ کو ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اے پی ایم ایل کے سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات پیرصفدررسول، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری اسد محمود اور دیگر پارٹی راہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق محترمہ نوشین جمشید کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔انہوں نے علاج کے لئے بیرون ملک سفر بھی کیا مگر جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔مرحومہ پارٹی کی سینئیرراہنمااور جنرل (ر) جمشید کی اہلیہ تھیں۔ان کا جسد خاکی H-8قبرستان میں دفن سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں پارٹی راہنماؤں کے علاوہ زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔مرحومہ کی وفات پر پارٹی سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور دیگر اظہار افسوس کیا۔انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا بھی کی۔